عاصم اظہر کی سخاوت، ضرورت مند مداح کی مدد کردی


0

کہتے ہیں رشتے خون کے نہیں بلکہ احساس کے ہوتے ہیں، اگر احساس ہو تو غیر بھی اپنے بن جاتے ہیں اگر احساس نہ ہو تو اپنے بھی غیر بن جاتے ہیں۔ اور مفروضے کو درست ثابت کیا پاکستانی نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے جنہوں نے ایک ضرورت مند میڈل کلاس نوجوان کی دادی کی مدد کی بغیر کی غرض کے وہ انہیں جانتے ہیں یا نہیں ۔ بس دل میں انسانیت کا جذبہ تھا، جس سے انہوں نے ایک نوجوان کی دادی کی مدد کی جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا خاندان مالی حوالات کے باعث معاونت چاہتا تھا۔

Asim Azhar Urges Prime Minister Imran Khan To Life The Ban On PUBG
Image Source: Twitter

واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اوسامہ احمد نے کچھ روز قبل اپنی دادی کے علاج کی غرض سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کی جس میں اس نے اپنی دادی کے کینسر کے علاج میں معاونت کی درخواست کی، ساتھ ہی اوسامہ احمد نے یہ بھی لکھا اگر کسی کو اس کی مزید معاملات چاہئے تو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔ جس کے ٹوئیٹر پر کئی لوگوں کی جانب سے اسے شئیر کیا گیا ۔ جس سے یہ خبر گلوکار عاصم اظہر کو ملی اور انہوں نے مدد کی حامی بھری۔

عاصم اظہر کی جانب سے اوسامہ احمد کو اپنا ذاتی نمبر دیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا سب ٹھیک ہوجائے گا انشاء الله کوئی فکر کی بات نہیں۔ اس حوالے سے اوسامہ کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی عاصم اظہر کا مداح رہیں ہیں لیکن ان کے اس ظرف شفقت پر ان کے دل میں عاصم اظہر کے لئے اور بھی عزت بڑھ گئی اور ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ کس طرح ان کا شکریہ ادا کریں۔

بعدازاں عاصم اظہر سے ذاتی نوعیت پر بات چیت ہونے کے بعد، نوجوان اوسامہ احمد کی جانب سے مالی مدد کی ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردی گئی جس میں انہوں نے لوگوں سے مدد کی درخواست کی تھی اور ساتھ ساتھ انہوں نے عاصم اظہر کا بھی اس میں ایک بار اور شکریہ ادا کیا۔

نجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اسامہ احمد نے بتایا کہ ان کے اور ان کی دادی کے رشتے میں تھوڑا تناؤ ہے اور وہ لوگ کافی عرصے سے آپس میں ملے نہیں ہیں۔ البتہ ان کی والدہ اور انٹی نے ان ملنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کی صحت کافی خراب تھی البتہ وہ ان کو ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے انھیں حلق کا کینسر تشخیص کیا گیا۔

جب دادی کو کینسر تشخیص کیا گیا تو ان کے اس وقت مالی حالات اتنے بہتر نہیں تھے کہ وہ دادی کا علاج کرواسکیں، جس کے باعث انہوں نے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد کی اپیل کی۔ تاہم عاصم اظہر کی جانب سے مدد کرنے پر وہ اور ان کے گھر والے بےحد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں مدد کی۔

مزید جانئے: گلوکار بلال سعید نے بھی وزیر خان مسجد کے واقعہ پر معافی مانگ لی

عاصم اظہر کے انداز نے جہاں بہت سے لوگوں کے دل جیت لیئے وہیں ان کے ناقدین کی زبانوں پر تالے لگا دیئے ہیں۔ کیونکہ گزشتہ کافی عرصے سے عاصم اظہر کو مختلف انداز میں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا جن میں جب انہوں نے اپنی والدہ کے لئے انکی پسندیدہ کار خریدی اور اس کی خبر سوشل میڈیا پر ڈالی تو لوگوں نے انھیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر کے دوست ہونے کے بیان پر بھی عاصم کو کافی بلاجواز تنقید کا سامنا رہا تھا۔ لیکن عاصم اظہر کی عالی ظرفی رہی کہ انہوں اس وقت کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا. انہوں اس بات کو بھی ثابت کردیا کہ وہ محض اچھے کام کرنا جانتے ہیں اور تنقید کرنے والے بس تنقید کرنا جانتے ہیں


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format