صدر مملکت عارف علوی نے 184 افراد کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا


0

گزشتہ روز ملک بھر میں پاکستان 73 واِں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ پورے ملک میں منایا گیا، ملک بھر میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات ہوئیں لوگوں نے زبردست طریقے سے ملک سے اہنی محبت کا اظہار کیا۔ وہیں دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیات کے لئے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر 184 افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہیں اگلے برس 23 مارچ یعنی یوم پاکستان کے موقع پر ایڈورڈز سے نوازا جائے گا۔

Image Source: Pakistan Today

یوم آزادی کے موقع پر جاری کی گئی فہرست کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 6 شخصیات کے لئے نشان امتیاز، 24 شخصیات کے لئے ستارہ شجاعت، 27 شخصیات کے لئے ستارہ امتیاز، جبکہ 44 شخصیات کے لئے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کے لئے منتخب کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ایوارڈز میں ہلال قائد اعظم، ستارہ قائد اعظم، ستارہ خدمت، تمغہ شجاعت، تمغہ پاکستان وغیرہ بھی شامل ہیں ۔جنہیں اگلے برس یوم پاکستان کے روز ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ جبکہ یہ سول ایوارڈز بہترین خدمات دینے والے ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو دیئے جاتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جن 6 شخصیات کو پاکستان کا سب بڑا سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں معروف مصورین صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی اور ظہور الحق شامل ہیں۔ جبکہ اس فہرست میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، مصنف اور تاریخ دان جمیل جلیبی اور معروف ترین شاعر احمد فراز بھی شامل ہیں ۔ ساتھ ہی پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق حسن گیلانی اور ڈاکٹر آ صف محمود کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری کی گئی سول ایوارڈز کی فہرست میں اس بار 2 غیر ملکی شہریوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں مشہور چینی کاروباری شخصیت اور علی بابا کے مالک جیک ما کو پاکستان کے لئے خدمات کے عوض ہلال قائد اعظم دیا جائے گا جبکہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کیوجیونگ لی اور پاکستانی نژاد کینیڈین شہری سلمیٰ عطاءاللہ جان کو ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔

Image Source: The News International

جبکہ 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا ہے جن میں جواد قمر، صفیہ شہید، حیات اللہ، ملک سردار خان شہید، ممتاز خان داوڑ شہید، حیات اللہ داوڑ ہرمز شہید، ملک محمد نیاز خان شہید، سپاہی اختر خان شہید، محمد نوید صادق شہید، مہر محمد یاسر منظور شہید، شفقت اللہ ملک، پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا شہید، پروفیسر حافظ مقصود احمد شہید، ڈاکٹر بشیر احمد شہید، ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی شہید، ڈاکٹر محمد آصف شہید اور دیگر افراد بھی شامل ہے۔

ستارہ امتیاز کی جاری کردہ فہرست کی تحت اداکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، معروف پی ٹی وی ڈرامہ رایٹر اور نجی چینل کی مالک سلطانہ صدیقی، رائٹر فاروق قیصر، سابق مرحرم کرکٹر عبدالقادر، نعیم الطاف بخاری اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

گزشتہ روز سول ایوارڈز کی جارج فہرست کے مطابق 44 شخصیات کو صدراتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کی جائے گا جن میں معروف مذہبی اسکالر اور دینی مبلغ مولانا طارق جمیل، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ ریشم، گلوکار محمد علی شیکی، گلوکار علی ظفر، اداکارہ سکینہ سامو، اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب، سوریا خان (مہ جبین) اور دیگر شخصیات بھی موجود ہیں۔

مزید جانئے: لوگوں کی زندگی کا معاملہ، ان پر نہیں چھوڑ سکتے۔ عدالتی ریمارکس

معروف اداکارہ زیبا شہناز اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کے اعترافِ میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ ستارہ خدمت امریکی شہری رچرڈ گیری ہورویٹز کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ساتھ ہی تمغہ پاکستان ڈنمارک کے جین ٹیلر کو دیا جارہا ہے وہیں تمغہ قائد اعظم تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت اماعت کو دیا جائے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *