Uncategorized

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کی شادی کی پہلی سالگرہ


0

مشہور ومعروف شوبز جوڑی اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے گزشتہ روز اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر اداکار شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے انتہائی سادہ ، پر منفرد انداز اپنایا، جسے سے لوگوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مئی سال 2020 میں اچانک دونوں فنکاروں کی ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس کے بعد چرچا جاری تھی کہ دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، جس کے بعد ناصرف دونوں فنکاروں کی جانب سے باقاعدہ اس خبر کی تصدیق کی گئی تھی بلکہ ماڈل صدف کنول کی جانب سے اپنا نام صدف کنول کے بجائے صدف سبزواری کرلیا گیا۔ دونوں کی شادی لاک ڈاؤن کے عرصے میں انتہائی سادگی کے ساتھ ہوئی تھی۔ جبکہ اس ہی برس فروری کے مہینے میں اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے علحیدگی ہوئی تھی۔

Image Source: Instagram

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک کم میل جول والے انسان ہیں، لہذا کچھ ہی لوگ ہیں جن سے وہ محبت کرتے ہیں اور وہ ہی لوگ ہیں جن سے وہ بات چیت کرتے ہیں۔ جبکہ اداکارہ صدف کنول کے حوالے سے بتایا کہ وہ صدف سے پہلی بار ایک ایوارڈ شو میں ملے تھے، جہاں دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی تھی۔ جسے بہت پسند کیا گیا تھا اور پھر ہم اچھے دوست بن گئے تھے۔

اداکار شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ صدف کنول کے ساتھ جب انہوں نے پرفارمنس دے کر آئے، تو لوگوں نے ان کی دوستی کو لیکر باتیں کرنا شروع کردیں ، جس پر بہروز سبزواری نے مسکراتے ہوئے کہا میں اور صدف سوچنے لگے، یہ سب کیا ہو رہا ہے؟ تاہم انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو اور صدف کو لیکر ایسی باتیں کی، اتنا اچھا آئیڈیا دیا اور آج ہم حقیقت میں میاں بیوی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کو شادی کو آج ٹھیک ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے، لہذا اس ہی سلسلے میں شہروز سبزواری کی جانب سے شادی کی پہلی سالگرہ پر صدف کنول کی ایک ویڈیو جاری کی، جس میں اداکارہ اپنا کورونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کروا رہی ہیں۔

اس موقع پر اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے اہلیہ صدف کنول کے لئے ایک پیغام بھی جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ شادی کی سالگرہ پر پیار ومحبت کی وہی روائتی پوسٹ نہیں، ایک حقیقی ویڈیو، کیوں میں آپ سے اتنا پیار کرتا ہوں۔ مجھے ہمیشہ ہنسانا ۔ ہمیں پہلی سالگرہ مبارک ہو۔

جوں اداکار شہروز سبزواری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کی پوسٹ شئیر کی گئی، تو بڑی تعداد میں مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے جہاں پہلی سالگرہ کی بہت مبارکباد پیش کی وہیں جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Image Source: Instagram

یہاں یہ بات انتہائی غور طلب ہے کہ کورونا وباء کے دوران بحیثیت انسان ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، ہماری زندگیاں ایک بار پھر سے سادگی کی جانب آئی ہے، ہمارے اردگرد بس ہم سے محبت کرنے والوں ہو۔ ہم باآسانی چھوٹی سی تقریب میں شادی بھی کرسکتے ہیں اور شادی کی سالگرہ اور دیگر تقریبات کو آسانی اور صحیح انداز میں محبت بانٹتے ہوئے بنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی۔

اگرچے جب اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تو انہیں ابتداء میں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا تھا، بعدازاں صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر صدف کنول کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ “جو بھی سن رہے ہیں، اپنی حد میں رہیں اور خوش رہے اور کسی کی برائیاں نہیں کریں، انسان کے بچے بن کر رہیں، یہ جو منفی کمنٹ کر رہے ہیں، انہیں ختم کریں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *