شائستہ کی سیلفی وائرل، مداح خوبصورتی کا راز پوچھنے لگے؟


0

پاکستان میں مارننگ شوز کے حوالے سے کوئی بھی تذکرہ بلاشبہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کے ذکر کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔ اس فارمیٹ سے جتنی شہرت انہوں نے حاصل کی، شاید ہی کسی اور ٹی وی میزبان نے حاصل کی ہوگی۔ ان دنوں وہ اداکاری کے شعبے اپنی زبردست صلاحیتوں کا لوہا منوا رہیں ہیں۔میزبان ، اداکارہ اور ڈرماٹوجسٹ شائستہ واحدی خوبصورتی میں بھی اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں ، عمر کے اس حصے میں ان کی شخصیت دن بہ دن پرکشش ہوتی جارہی ہے اور انہیں دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کی عمر تھم سی گئی ہے۔

میزبان شائستہ لودھی پیسے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں، اس سلسلے میں وہ اپنا کلینک بھی چلاتی ہیں، جہاں وہ ہزاروں لوگوں کے جلد کے مسائل کو حل کرتی ہیں۔ جس پر عموماً لوگ ڈاکٹر صاحبہ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا وہ اپنی جلد کے مسائل خود ہی حل کرتی ہیں، آخر ان کی خوبصورتی کا کیا راز ہے؟ البتہ انہوں نے کبھی اس حوالے سے بات نہیں کی ہے کہ آخر کیا چیز ہے، جس سے وہ ابھی تک اتنی پرکشش اور کم عمر نظر آتی ہیں۔

Image Source: Instagram

ڈاکٹر شائستہ لودھی کی اس خوبصورتی کا کیا راز ہے؟ وہ آج تقریباً 43 برس کی ہیں، لیکن وہ دکھنے ناصرف کم عمر لگتی ہیں بلکہ ان کے چہرے کی کشش اور خوبصورتی کا بھی کوئی ثانی نہیں ہے۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ان کی جلد قدرتی طور پر ایسی ہے، یا وہ کوئی مخصوص غذا کا استعمال کرتیں ہیں یا اس کے پیچے کوئی اور راز ہے کہ کہیں انہوں نے کسی ایسے دریاء کا پانی تو نہیں پی لیا ہے، جس سے ایک انسان نہ کبھی بوڑھا ہوتا ہے اور نہ ہی اس کی خوبصورتی میں کوئی فرق پڑھتا ہے۔ یہ سب سوالات ہیں، ڈاکٹر شائستہ لودھی سے اس وقت سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے جا رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس سب معاملہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس وقت شروع ہوا، جب اداکارہ کی جانب سے اپنی ایک سیلفی شئیر کی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک مختصر پیغام بھی تحریر کیا، جس میں وہ لکھتی ہیں کہ آئی ایم می یعنی” میں میں ہوں”.

جس کو دیکھ کر واضح اندازہ ہوتا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ نے کوئی میک اپ وغیرہ نہیں کیا ہوا، لیکن ان کے چہرے کی جلد بے انتہا ناصرف چمک رہی ہے بلکہ اسکین بہت ہی فریش محسوس ہو رہی تھی۔ جس پر مداح جہاں ان کی تعریف کئے بغیر رہے نہ سکیں، وہیں وہ ان سے ان کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھتے رہے۔

مزید پڑھیں: شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نھ طلاق دے دی، زینب قیوم

واضح رہے مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی سال 1999 میں وقار واحد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں، تاہم 2012 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ شائستہ لودھی کے تین بچے ہیں جبکہ سال 2015 میں انہوں نے عدنان لودھی سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بعدازاں کچھ عرصے بعد سائستہ لودھی پہلی شادی کی ناکامی اور سابقہ شوہر کے انتقال کے حوالے سے گفتگو کی بھی تھی۔

اداکارہ سائستہ لودھی بطور مہمان ندا یاسر کے شو میں آئیں تھیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ دل دہلا دینے والے واقعات اور اپنی مشکلات کا تذکرہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی میں کن مشکلات کا سامنا کیا، پھر ان کی طلاق، بچوں تنہا پرورش اور شو پر پابندی لگنا، یہ انتہائی مشکل صورتحال تھی اور ان سے نکلنا آسان عمل نہیں تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *