سارہ خان سال 2021 کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل


0

یوں تو مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، نہایت کم وقت کے عرصے میں انہوں نے جہاں ملکی سطح پر اپنے فن کو منوایا وہیں اب عالمی سطح پر بھی اپنا اور ملک کا نام روشن کرنے کو تیار ہیں۔ جی ہاں کیونکہ اب اداکارہ سارہ خان دنیا کی سال 2021 کی 100 خوبصورت خواتین کی فہرست کے لئے نامزد ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹاپ بیوٹی ورلڈ کا آفیشل پیج ہر سال دنیا بھر سے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ البتہ اس سے قبل دنیا بھر سے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزدگی کی جاتی ہے اور ووٹوں کی بنیاد پر 100 خوبصورت چہروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

Image Source: Twitter

لہذا اس ہی سلسلے میں مقابلے کے منتظمین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سال 2021 کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔ جن میں اداکارہ سارہ خان واحد پاکستانی فنکارہ ہیں، جنہوں نے اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

ٹاپ بیوٹی ورلڈ آفیشل کی رواں برس جاری کردہ 100 خوبصورت کی فہرست میں 5 بھارتی اداکاراؤں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں اداکارہ کاجول، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور شامل ہیں۔ یہی نہیں ترکش شہر آفاق ڈرامہ سریل ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایثرا بلجیک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاپ بیوٹی ورلڈ افیشل کی جناب سے کینڈل جینر، ٹیلر سوئفٹ، اریانا گرانڈے اور گیگی حدید اور دیگر نامور خواتین کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کے 2021 کی خوبصورت خواتین کی فہرست میں نامزد ہونے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے نام ایک خوبصورت پیغام شئیر کرتے ہوئے فلک شبیر لکھتے ہیں کہ “میری رانی مجھے تم پر فخر ہے”۔

اداکارہ سارہ خان
Image Source: Instagram

واضح رہے کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے خوبصورت اور پُرکشش لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے، بعد ازاں ووٹوں کی بنیاد پر 100 پُرکشش افراد کی درجہ بندی کے ساتھ فہرست جاری کی جاتی ہے۔

خیال رہے 29 سالہ اداکارہ سارہ خان نے سال 2012 میں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سریل “بڑی آپا” سے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ جس کے بعد گویا انہوں نے پھر اپنے کیرئیر میں موڑ کر ہی نہ دیکھا ہو، حال ہی میں نشر ہونے والا ڈرامہ رقص بسمل میں زوہرا اور ڈرامہ سیریل سبات میں میرال کا کردار اپنی مثال آپ ہے۔ عوام کی جانب سے زبردست اداکاری پر انہیں خوب سراہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: والد کے انتقال کو لیکر ناقدین کی سارہ خان پر بےجا تنقید کی کوشش

یاد رہے گزشتہ برس اداکارہ سارہ خان مشہور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں تھیں، فلک شبیر کی جانب سے انہیں پروپوز کرنے کی ویڈیو کئی دن تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی تھی۔ اس خوبصورت اور پُرکشش جوٍڑے کے درمیان آپس میں 6 برس کا فرق ہے، دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کیلئے خوبصورت اور پیار بھرے پیغامات بھی شئیر کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں فنکاروں کی مقبول ترین جوڑی بھی قرار دیا جاتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *