سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی میں عثمان مختار کا کیا کردار؟


0

یوں تو اج کل محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں اور مینگنیوں کا موسم آگیا ہے، رواں برس کافی شوبز ستاروں آپس میں ایک دوسرے کی زندگیوں حصہ بنے ہیں۔ انہی میں ایک معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر، جن کی گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ اداکارہ سارہ علی خان کی سالگرہ پر گلوکار فلک شبیر نے انہیں شادی کے لئے پروپوز کردیا، جس کو سارہ خان قبول کرتے کرلیا۔

اس چانک خبر نے گویا سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، لوگوں کی جانب سے بھی دونوں فنکاروں کے لئے ناصرف بےحد خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنے پسندیدہ جوڑے کے لئے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا بھی سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر اس وقت ٹوئیٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر جہاں سارہ خان اور فلک شبیر کے پروپوز کی ویڈیو اور ان کے جوڑی کو لیکر تبصرے جاری ہیں وہیں ان تبصروں میں ایک نام اداکار عثمان مختار کا بھی ہے۔ آخر اس شوبز جوڑی کے تعلق میں عثمان مختار کا کیا کردار ہے؟ ان کو ملانے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

وجہ تو کچھ خاص نہیں ہے البتہ دلچسپ ضرور ہے۔ کیونکہ عثمان مختار سے جوڑی ہے ایک منفرد روایت کے وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں کچھ ہی عرصے میں اس اداکارہ کی شادی ہوجاتی ہے۔ یقیناً آپ کو سن کر یقین نہیں آیا ہوگا البتہ ایسا ہی ہو رہا ہے، عثمان مختار نے پہلے تو ہم ٹی وی کے ڈرامہ سریل “انا” میں اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ کام کیا جن کی اس ڈرامے کے اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی ہوگئی۔ جبکہ اس کے بعد اداکار عثمان مختار نے اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ہم ٹی وہی کے ڈرامے “ثبات”میں کام کیا اور اب اداکارپ سارہ علی خان بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

اس سب کے بعد کیا ہونا تھا، اداکار عثمان ملک بھی بہتی گنگا میں منظر عام پر آگئے اور وہ بھی ٹوئیٹر ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔ لوگوں کی جانب سے اداکار عثمان مختار کو لیکر بھی خوب دلچسپ رائے دی جارہی ہے، اور مزے مزے کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کسی کے نزدیک عثمان مختار رشتے کرانے والی آنٹی ہیں تو کسی کے نزدیک وہ ایک میرج بیورو ہیں۔

یاد رہے اس قبل اداکارہ سارہ خان کی اداکار آغا علی کے ساتھ زیر گردش تھیں تاہم دو ماہ قبل اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کرلی تھی۔ جس کے بعد سارہ علی خان اور آغا علی کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
1
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
1
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format