اداکارہ ثنا جاوید کی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کیساتھ بدسلوکی


0

ڈرامہ سیریل ‘ڈنک’ اور ‘خانی’ سے شہرت پانے والی ثناء جاوید اپنی اداکاری اور خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں لیکن ان کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے بلکہ صارفین تو ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں ، ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے بمشکل دو دنوں کے اندر، الزامات محض قیاس آرائیوں سے بڑھ کر صنعت کے اندر موجود دوسروں پر اپنے تجربات کا اشتراک کرنے لگے۔ منال سلیم کے علاوہ ماڈلز مائدہ رضا اور مشک کلیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات پر کی تائید کی ہے۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب ، ماڈل منال سلیم کی یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ ان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ منال سلیم اداکارہ ثنا جاوید کی بات کر رہی ہیں اور پھر کئی میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔

Image Source: Instagram

میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثناء کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ انہیں نکاح کے میک اپ کے لیے ڈی ایچ اے میں ایک جگہ بلایا گیا، جہاں پر اداکارہ نے ناصرف میک اپ کی وجہ سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی بلکہ ان کو واش روم استعمال کرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا، اور اس بات پر زور دیا کہ وہ دوسرے ریسٹورانٹ کا ریسٹ روم استعمال کریں۔

اکرام گوہر کے ساتھ مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس نے بھی ثنا جاوید کے روئیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بہت ہی بدتمیز ہیں۔ ریان تھامس نے ثناء جاوید کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2022 میں بہن کی شادی کیلئے دبئی گئے تھے جہاں پر ثنا جاوید اور صدف کنول نے پیسا ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے ان سے رابطہ کیا۔ جہاں ثناء جاوید نے مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ اور معمولی رویے کا مظاہرہ کیا۔

Image Source: Instagram

ریان تھامس نے کہا کہ وہ اداکارہ کے میک اپ کیلئے ہوٹل گئے جہاں پر اداکارہ ٹھہری ہوئی تھیں، جب وہ وہاں پر پہنچے تو وہ غسل لینے کے لئے چلی گئیں اور ایک گھنٹے کے بعد باہر آئیں۔ اُس کے بعد اداکارہ شوبز ستاروں سے ملاقات کرنے کے لئے ہوٹل لابی چلی گئیں اور تقریبا تین گھنٹے انتظار کروانے کے بعد جب میک اپ کروانے کے لئے آئیں تو انہوں نے مجھ سے بہت بدتمیزی کی۔ ریان تھامس نے کہا کہ اداکارہ نےصرف مجھ سے بدتمیزی ہی نہی کی بلکہ میرا موبائل فون چھین لیا اور ہوٹل انتظامیہ کے سامنے یہ بھی الزام لگایا کہ میں نے انہیں روم میں یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی۔

اداکارہ ثناء جاوید کے اس روئیے پر سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثناء جاوید کوان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔ لوگوں نے ثناء جاوید کو کام دینے والے اداروں پر بھی غصے کا اظہار کیا کہ آپ لوگ اتنی مغرور اور بدتمیزی لڑکی کو کام کیوں دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ، ماڈلز اور دیگر میک اپ آرٹسٹوں کے ان الزامات پر فی الحال ثناء جاوید کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تبصروں کا سیکشن بند کردیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
1
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format