سال 2023 کیسا ہوگا؟ نابینا نجومی بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں


-2

سال 2022 کے اختتام میں چند ہی روز باقی ہیں، اور یہ سال بھی کچھ اچھی اور بری یادوں کے ساتھ رخصت ہوجائے گا۔ ہر سال کی طرح نئے آنے والے سال کے لئے بھی بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی خاتون ‘بابا وانگا’ نے کچھ خطرناک پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ ان کی بہت سے تباہ کن واقعات کی پیشن گوئی پوری بھی ہوئی ہیں۔انہوں نے نیویارک کے نائن الیون حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت اور یوکرین میں چرنوبل حادثے کی درست پیش گوئی کی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ وہ ایک حادثے میں نابینا ہوئی تھیں جس کے بعد ان میں مستقبل دیکھنے کا ہنر قدرتی طور پر موجود تھا، ان کی پیدائش 1911 میں ہوئی تھی جب کہ موت 1996 میں ہوئی۔
نابینا خاتون بابا وانگا ’نوسٹراڈیمس وومن‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، وہ جڑی بوٹیوں کی حکیم ہونے کے ساتھ مذہبی پیشوا بھی تھیں۔

Image Source: File

اس سلسلے میں انہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔ اگرچہ ان کے انتقال کو کئی برس بیت چکے ہیں، لیکن بہت سے لوگ ان کے الفاظ پر مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں۔

سال 2023 کے لئے ان کی پیش گوئیوں میں زمین کے مدار میں تبدیلی شامل ہے، جو دنیا میں جوہری پگھلاؤ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ یہ زمین پر کئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے جس کے تباہ کن اثرات ہوں گے، بشمول شمسی طوفان، جو تابکاری کی اعلیٰ سطح کا سبب بنے گا۔ان کے مطابق آنے والے سال میں کچھ عجیب و غریب سائنسی ایجادات بھی ہوں گے جن میں لیباٹری میں ’پیدا‘ ہوئے بچے کا ظہور بھی شامل ہے، خلائی مخلوق دنیا پر حملہ کرے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوں گے۔

بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں کیا ہیں؟

Image Source: File

سال 2023 میں ایک شمسی طوفان یا شمسی سونامی آئے گا، جس کے نتیجے میں زمین کی مقناطیسی ڈھال تباہ ہو جائے گی۔

خلائی مخلوق کے حملے میں لاکھوں زمینی باشندے مر جائیں گے۔

زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا، زمین کائنات میں غیر معمولی توازن میں رہتی ہے، اور تھوڑی سی تبدیلی بھی آب و ہوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، اس کے بعد صورت حال واقعی تشویش ناک ہوگی۔

انسانوں کو لیبارٹریوں میں تیار کیا جائے گا، اور والدین اپنے پیدا ہونے والے بچے کیلئے اپنی پسند کا رنگ اور خصوصیات بھی چن سکیں گے۔ پیدائش کا عمل انسانی کنٹرول میں ہوگا اور سروگیسی کا مسئلہ اس کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ قدرتی پیدائش پر پابندی ہوگی اور لیبارٹری بچے ہی مستقبل کے شہری ہوں گے۔

ایک پاور پلانٹ میں دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادلوں کی تشکیل ہوگی جو پورے براعظم ایشیا کو دھندلا کر دے گا۔ دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔

بابا وانگا کی 2022 کی پیش گوئیاں کیا تھیں؟

بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک کو آئندہ سال سیلاب اور زلزلے کا سامنا ہوگا جس سے کئی زندگیاں ضائع ہوجائیں گی۔

جہاں دنیا پہلے ہی کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے شکنجے میں ہے وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے، یہ وائرس لوگوں میں بہت تیزی سے پھیلے گا جب کہ اس سے بچنے کے انتظامات کرنے میں بھی بہت وقت لگ جائے گا۔

بھارت کی کئی ریاستوں کو 2022 میں ٹڈی دل کے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل 2020 میں بھی ریاست گجرات، راجستھان اور مدھیا پردیش میں ٹڈی دلوں نے حملہ کیا تھا۔

دنیا میں ایلینز  کی آمد، بابا وانگا کے دعوے کے مطابق اومواموا نامی سیارچہ  زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔

دنیا پینے کے پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار ہوگی۔

لوگ ٹیکنالوجی کے غلام بن جائیں گے۔


Like it? Share with your friends!

-2

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *