کیا ڈاکٹر عامر لیاقت اور طوبی کی علحیدگی ہوچکی ہے؟


0

مشہور ومعروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی مشکلات میں ایک بار پھر سے اضافے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹی وی میزبان کی موجودہ بیوی طوبی عامر سے علحیدگی ہوچکی ہے۔

دو روز قبل ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کے معاملے کو لیکر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ماڈل ہانیہ خان کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا، وہیں ہانیہ خان کو گھر ٹوٹ جانے کی وجہ بھی قرار دیا۔ بعدازاں طوبی عامر کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا، جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور طوبی عامر کی علحیدگی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب انسٹا گرام پر جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اب بس بہت ہوگیا ہے، بات ان کی برداشت سے زیادہ بڑھ چکی ہے، ہانیہ خان کی وجہ سے کا گھر خراب ہوا ہے، انہوں نے خاتون کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس دائر کردیا، عدالتی سمن جاری ہوچکے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے جھوٹ کو قانون کی گرفت میں لانے کا، میری ذات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، میری خاموشی کو میری مجبوری سمجھا گیا، تہمت واتہام پر ایک عرصے تک خاموشی اور صبر سے کام لیا، لیکن اب برداشت ختم ہوچکی ہے، خاتون نے تمام الزامات کو ثابت کرنا ہے، میڈیکل بورڈ بنے گا، ان کا اور میرا ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا اور پھر سچ سامنے آجائے گا، خاتون نے سنگین الزامات عائد کئے، جن کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

اس دوران رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے خاتون سمیت یوٹیوبرز کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اس بد ذات خاتون اور ان کے حمایتی یوٹیوبرز نے ان کی کردار کشی کرکے خوب کمالیا، جھوٹ بیچا، حرام کی روٹی پکائی اور قہقہے لگا کر کھائی، مگر اللہ مسکرا رہا تھا اور اپنے بندے کا صبر دیکھ رہا تھا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ویڈیو پیغام نے جہاں عوام کو حیرت میں مبتلا کیا، وہیں تھوڑی دیر بعد طوبی عامر کی انسٹاگرام اسٹوری نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے دی کہ شاید دونوں اب اپنی راہیں جدا کر چکے ہیں۔

طوبی عامر نے انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری پر لکھتی ہیں کہ اپنے دکھ درد سوشل میڈیا پر ہر ایک شخص کو بتانے کے بجائے خدا کو بتائیں۔

Image Source: Instagram

اگرچے انہوں نے اپنی اسٹوری میں کسی کو نام سے مخاطب نہیں کیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے لئے ہی ہے۔ جس پر صارفین ناصرف سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں پیدا کررہے ہیں، وہیں کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین براہ راست پوچھنے کی بھی کوشش کی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے کچھ عرصہ پہلے اس حوالے سے ماڈل ہانیہ خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اور ایک تحریری پیغام جاری کیا، جس میں انہوں انکشاف کیا تھا کہ طوبی نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے طلاق لے لی ہے، جبکہ وہ خود بھی اب پاکستان چھوڑ کر لندن جارہی ہیں، لیکن وہ ان سے طلاق نہیں لیں گی، ساری زندگی ان کے نام کے ساتھ گزاریں گی۔

یاد رہے ماڈل ہانیہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف جہاں سنگین الزامات عائد کئے تھے، وہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپنے معاملے انصاف دلوانے کی بھی اپیل کی تھی۔ جبکہ ہانیہ خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو تیسری بیوی نہ قبول کرنے پر ان کی تمام نازیبا تصویریں شئیر کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

بعدازاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بھی اس معاملے پر اپنا موقف پیش کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے ماڈل ہانیہ خان کے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ لوگوں نے تو پتہ نہیں ان کی کتنی شادیاں کروا دی ہیں تاہم ان کی ایک ہی بیوی ہیں، وہ صرف طوبی ہیں۔

بعدازاں ماڈل ہانیہ خان کے والد بھی منظر عام پر آئے تھے، جس میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے اپنی بیٹی کی غلطیوں پر ناصرف معافی مانگی تھی بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی دماغی حالت درست نہیں ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *