موسم گرما کا خاص پھل “جامن” حیرت انگیز فوائد کا حامل


0

کھٹے میٹھے رسیلے جامن کے ذائقے سے کون واقف نہیں بلکہ اسے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ جامن کا شمار موسم گرما کے انتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ لذیذ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔

اس پھل کی آمد موسم برسات میں ہوتی ہے اور اسی موسم میں اس کا اختتام بھی ہو جاتا ہے۔ یہ دیکھنے میں تو چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں اسی لیے اس کے کھانے کی خاص تائید کی جاتی ہے اور صرف جامن ہی نہیں بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں، اکثر لوگ تو جامن کی گھٹلیاں سنبھال کر رکھ لیتے ہیں تاکہ وقت ِضرورت اس کا پاؤڈر بنا کر استعمال کرسکیں۔

Image Source: Youtube

جامن کے طبی فوائد بھی بیش بہا ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے، اس لیے گرم مزاج والوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ معدے اور جگر کی تقویت کے لیے جامن انتہائی مؤثر ہے۔ یہ کھانا ہضم کرتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے اور جسم سے غیر ضروری حرارت خارج کرتا ہے۔ جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی اور بی، کاربو ہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزاء موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ جامن کھانے کے مزید اور کیا فوائد ہیں جانتے ہیں۔

بیماریوں کو دور بھگائیں

جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہے، جس میں معدے کی بیماریاں، دل کی بیماریاں ،آنتوں کی جلن، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، شوگر کنٹرول کرنا وغیرہ شامل ہے۔

ذیابیطس کا خاتمہ

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال نہایت ضروری ہے، جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے، تب ہی شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جامن کی گھٹلیوں کا پاؤڈر بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔ اس پاؤڈر کو بنانے کے لئے جامن کی گھٹلیاں سکھا کر پیس لیں اور روزانہ یہ پاؤڈر تین گرام سادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

خون کو صاف رکھے

جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے جامن کا استعمال ضروری ہے۔

پتھری کا اخراج

مثانے کو صاف رکھنا جامن کی خاصیت ہے ،پکے ہوئے رس دار جامن کھانے سے گردے اور مثانے کی پتھریاں ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہو جاتی ہے۔

گرمی سے نجات

جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہے اور اسی لیے یہ کھانے کو باآسانی ہضم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام بھی کرتا ہے۔ جامن کے اندر پیاس کی شدت کم کرنے اور خون کی گرمی کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن اسے کھانے کے بعد فوراً پانی نہیں پینا چاہئیے۔

دانت مضبوط اور چمکدار

موتی کی طرح سفید اور چمکتے دانت کون نہیں چاہتا، اس کے لئے جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگایا جا سکتا ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔

گنج پن کو ختم کرے

Image Source: Healthline.com

اگر جامنوں کو کچل کر اس کا لیپ بناکر اسے سر کے اس حصے پر مل دیا جائے جہاں گنج پن ہو تو کچھ عرصہ یہ عمل کرتے رہنے سے گنجا پن ختم ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ذیابطیس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، جلد شوگر فری آم دستیاب ہونگے

جلد خوبصورت

جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین اور اس کے استعمال سے جلد نکھر جاتی ہے۔ چہرے پر موجود ایکنی کے لئے روزانہ رات میں جامن کی ایک دو گھٹلی پیس کر تھوڑے سے دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔ چہرے پر اگر داغ دھبے ہوں تو ان سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر، لیموں کار س، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔

مزید پڑھیں: آم کی افادیت اتنی عام نہیں، موٹاپے سمیت کئی بڑی بیماریوں کا علاج ہے

فوائد کے ساتھ ساتھ جامنوں کا زیادہ استعمال قبض کرتا ہے اس لئے ہمیشہ اعتدال کے ساتھ کھائیں۔ جامن کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور پسی ہوئی کالی مرچیوں کے ساتھ کھائیں اور کھانے کے بعد کھائیں کیونکہ خالی پیٹ کھانے سے یہ درد پیدا کر دیتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *