روزہ کیسے ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے


0

ایک بار پھر ماہِ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کی آمد احمد ہے، رب العالمین نے رمضان میں روزے، سحری، افطار، تراویح، قیام اللیل اور اعتکاف کے جو احکامات دیئے گئے ہیں ان کے نہ صرف روحانی اثرات ہیں بلکہ ان کے طبی اثرات بھی بیش بہا ہیں کیونکہ یہ ماہ مقدس اپنی برکت اور فضیلت کے ساتھ صحت و تندرستی کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے ۔

روزہ درحقیقت ہمارے جسم کی زکوٰۃ ہے ،جس طرح زکوٰۃ کی ادائیگی ہمارے مال کو پاک کر دیتی ہے بالکل اسی طرح روزہ رکھنے سے ہمارا جسم تمام بیماریوں سے پاک ہو جاتا ہے۔ سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزہ رکھنے سے جسم میں زہریلے مادے ختم ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ، میڈیکل سائنس جوں جوں ترقی کررہی ہے یہ بات عیاں ہوتی جا رہی ہے کہ روزے کے طبی اثرات بہت زیادہ ہیں۔

قوت مدافعت بڑھتا ہے
روزے ہماری جسمانی قوت مدافعت بڑھتا ہے۔ پہلے یہ غلط فہمی عام تھی کہ روزہ رکھنے سے جسمانی کمزوری واقع ہوجاتی ہے، سائنسی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ روزہ رکھنے سے ایسی کوئی کمزوری واقع نہیں ہوتی بلکہ حیرت انگیز طور پر جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے، توانائی کے دوسرے ذرائع پیدا ہوتے ہیں جو اپنا کام انجام دینا شروع کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ روزے رکھنے سے جوڑوں کے درد اور جگر کی سوزش میں کمی ہوتی ہے جب کہ کولیسٹرول بھی نارمل رہتا ہے ۔سردرد اور بے خوابی جیسی شکایات بھی نہیں رہتیں ۔

دماغی صلاحیتیں
امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے مطابق رمضان کے دوران روزہ داروں کی دماغی صلاحیتیں بڑھ جاتی ہیں اور روزے داروں کے برین فنکشن کے بہتر انداز میں کام کرنے کی وجہ سے تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہوتی ہیں۔

دل کے امراض کی روک تھام
دنیا بھر میں دل کے امراض اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں لیکن روزے دار کو ان شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ نظام انہضام بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے خون کی گردش رواں رکھتا ہے، جس سے شریانوں اور پٹھوں میں کھنچاؤ نہیں ہوتا اور آپ چاق و چوبند رہتے ہیں۔

جلد خوبصورت
طبی ماہرین کے مطابق روزہ رکھنے سے جسم میں ایسے ہارمونز متحرک ہوجاتے ہیں جو جِلد کی خوبصورتی، ناخنوں کی چمک اور بالوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ان سے انفیکشن اور بیکٹریا کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔

وزن میں کمی
رمضان کے مہینے میں اگر ہم فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں سے دور رہیں تو ہمارا نظام ہضم درست انداز میں کام کرتا ہے۔ کیلوریز کی کم مقدار لینے سے وزن گھٹ جاتا ہے اور موٹاپے سے نجات ملتی ہے۔ اتناہی نہیں، جسم سے زہریلے اور فاسد مادے بھی ختم ہوجاتے ہیں اور بد ہضمی کی شکایات دور ہوتی ہیں۔

تمباکو نوشی سے نجات
رمضان المبارک سگریٹ ، پان، گٹکا جیسی بری عادتوں پر قابو پانے کا بہترین مہینہ ہے کیونکہ روزے کی حالت میں سگریٹ ، پان اورگٹکا وغیرہ کھانے والے کو کئی گھنٹے ان مضر صحت چیزوں سے دور رہنا پڑتا ہے، اس لئے ماہِ صیام کا مبارک مہینہ ان بری عادتوں کو چھوڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس ماہ مقدس میں سحر وافطار میں متوازن غذا کھانے اور روزے کی حالت میں پورا دن کچھ نہ کھانے سے روزے دار کا میٹابولزم درست انداز میں کام کرتے ہوئے غذا کو جذب کرکے نیوٹریشنر کی مقدار بڑھاتا ہے، اس طرح جسم کی صفائی ہوجاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *