راولپنڈی میں زیادتی و قتل کا ملزم قانون کی گرفت میں


0

راولپنڈی کے نواحی علاقے مہوٹہ موئڑہ میں تین روز قبل ڈیڑھ سال کے بچے اور اس کی ماں کے قتل میں ملوث ملزم نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد علی کشمیری نے پولیس کے ہاتھوں مارے جانے کے ڈر سے خود کو پیش کیا۔ ملزم نے تین روز قبل 30 سالہ نسیم بی بی خاتون کو ویرانہ میں لے گیا، جہاں خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد 14 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کو زخمی کیا۔ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی ماں ایک روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

Image Source: File

پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمشیرہ کی مدعیت میں ملزم واجد کشمیری کے خلاف مقدمہ نمبر 342/21 زیر دفعہ قتل، اقدام قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کی تصاویر جاری کر کے عوام سے بھی مدد طلب کی تھی، تاہم ملزم نے خود پولیس کے حوالے کردیا، جس سے مزید تفتیش جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے نسیم بی بی کو انصاف دلوانے کے لئے آواز اٹھائی تھی۔

پولیس کے مطابق 24 جولائی کو تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے شمیم بی بی نے بتایا کہ وہ پانچ بہنیں اور دو چھوٹے بھائی ہیں، وہاڑی سے تعلق ہے اور راولپنڈی میں روات کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں، گداگری کرکے پیٹ پالتے ہیں۔ تیس سالہ ہمشیرہ ،اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام اور ماموں سمیت اہل خانہ کے ہمراہ گداگری کی غرض سے چک بیلی بازار پہنچے جہاں انہیں واجد علی کشمیری ملا۔ جو ہمشیرہ کی جان پہچان والا تھا جس نے میری ہمشیرہ اور اسکے ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھایا اور ہمیں انتظار کا کہہ کر انہیں لیکر چلا گیا۔

تقریباً دو گھنٹے بعد واجد اچانک ہمارے قریب سے تیزی سے گزر گیا ،شک ہوا تو ہمشیرہ اور بھانجے کی تلاش شروع کی، مہونہ موہڑہ کے جنگل میں پہنچے تو ہمشیرہ نے شور کرکے اپنے قریب بلایا اور بتایا کہ واجد کشمیری نے یہاں لاکر اسے مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ پھر چھری نکال کرکے قتل کرنے کے لیے وار کیا جو گردن پر لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور دوسرا وار ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام پر کیا جو بیٹے کی گردن پر لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ شور کرنے پر واجد کشمیری فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے تھے کہ بھانجا گلفام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Image Source: File

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تھی کہ بچے کی والدہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ مقتولہ کا خاوند تندور پر روٹیاں لگا کر محنت مزدوری کرتا ہے جب کہ مقتولہ اپنی دوسری اولاد کے لیے شدید خواہش رکھتی تھی جس کے لئے پیروں فقیروں کے پاس بھی جاتی رہتی تھی۔ اس واقعے کا مرکزی ملزم واجد ایک فرنیچر کی دکان پر کام کرتا ہے اور اچھی شہرت نہیں رکھتا۔

قتل و غارت گری کا ایک ایسا ہی ہولناک واقعہ عید الالضحٰی کے موقع پر اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں پیش آیا۔ جس میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو قاتل نے تیز دھار آلے سے سفاکی سے قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا۔ پولیس نے نور کے والد، جو کہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، کی مدعیت میں ظاہر جعفر جو کہ مقامی بزنس مین کا بیٹا ہے کہ خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس وقت ظاہر جعفر پولیس ریمانڈ میں ہے اور اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
1
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format