نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا


0

نور مقدم قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے دوران تفتیش نور مقدم کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کی جانب سے اعترافی بیان کو ریکاڈ کرلیا گیا ہے، جسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق تفتیش کی معلومات رکھنے والے پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔ لہذا اس ہی سلسلے میں ملزم کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ ملزم کے خلاف کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراسکیں۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جائے وقوعہ کے پڑوس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی نور مقدم گھر کی پہلی منزل سے چھلانگ لگا کر، دروازے کی طرف بھاگ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

تاہم گھر کا دروازہ لاک ہونے کے باعث، نور مقدم اپنے آپ گارڈ کے کمرے میں چھپا لیتی ہیں، بعدازاں ملزم ظاہر جعفر کو کمرے گھستے اور نور کو گھستے ہوئے، واپس اپنے گھر کے اندر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب پیر کے روز امریکی ایمبیسی کے اسٹاف کی جانب سے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات کی گئی۔ امریکی ایمبیسی کی جانب سے پولیس سے اس ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، کیونکہ نامزد ملزم ظاہر جعفر دوہری ( پاکستان اور امریکہ) شہریت رکھتا پے۔

Image Source: Twitter

ایمبیسی کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست پر اعلیٰ سطح پولیس افسران نے مشاورت کے بعد امریکی ایمبیسی کے اسٹاف کو ملزم سے ملاقات کی اجازت دی۔ ملاقات کا انعقاد اعلیٰ پولیس افسر کے دفتر میں کرایا گیا، جہاں ملزم کو ظاہر جعفر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے لایا گیا تھا۔

یہ ملاقات دو حصوں پر مشتمل رہی، ابتدائی حصے میں ایمبیسی اسٹاف کی ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں ہوئی جبکہ ملاقات کے دوسرے میں ایمبیسی اسٹاف کی ملزم سے ملاقات پولیس افسران کی غیرموجودگی میں ہوئی۔

اس موقع پر پولیس افسر کی جانب سے ایمبیسی اسٹاف کو ناصرف کیس کے حوالے سے بتایا گیا، بلکہ اب تک کی تمام پیش رفت کے حوالے سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا، بعدازاں ملزم ظاہر جعفر کو کوہسار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔

امریکی ایمبیسی کے ترجمان ہیتھر ایٹن کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ رازداری کے پیش نظر وہ کیس کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں.

یہی نہیں اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس قاضی جمیل الرحمٰن، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (آپریشن) افضال احمد کوثر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (انوسٹی گیشن) عطا الرحمٰن سے بھی اس ہی طرح کے سوالات پوچھے گئے، تاہم انہوں نے اس ملاقات کے ہونے سے نہ انکار کیا اور نہ ہی اس کی تصدیق کی۔

یاد رہے کوہسار پولیس کی جانب سے نور مقدم کے والد اور سابق سفیر شوکت علی مقدم کی درخواست پر کوہسار پولیس اسٹیشن میں قتل کی ایف آئی آر کرائی گئی تھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ انہیں انصاف دلوایا جائے گا، تاہم وہ ایک والد ہیں، اگر انصاف دلوانے میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی، تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

نور مقدم کا قتل کی تفصیلات یقینا ہوش آڑا دینے والی تھیں۔ یہ ایک انسانیت سوز واقعہ تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، سوشل میڈیا پر اس وقت ہر زبان ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملزم سخت سے سخت سزا دی جائے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format