راولپنڈی میں خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار


0

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں عزیز آباد میں خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے واردات کے دوران استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس برآمد کرلیا۔

راولپنڈی کی پولیس کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اطلاع کے مطابق ملزم انیس اقبال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس دوران ملازم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی بر آمدکر لیا گیا، ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں سنیچنگ کی واردات کے دوران خاتون انتہائی برے طریقے سے گر گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم نے راستے سے گزرتی خاتون کا پرس چھیننا، پرس چھیننے کے دوران خاتون زمین پر جاگری اور خاتون کا موبائل فون اور دیگر اشیا بھی زمین پر بکھر گئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی ایف آئی آر میں لڑکی کے بھائی نے موقف اپنایا کہ میری بہن ٹیچنگ کیلئے اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی ، ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس میں شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات تھے۔درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تاہم جب اس واقعے کی ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہوئی تو صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ملزموں کو سخت سزا دینی چاہیے تاکہ وہ راہ چلتے خواتین کو ہراساں نہ کرسکیں۔

یاد رہے کہ سی پی او محمد احسن یونس اور ایس پی پوٹھوہار نے بھی ایس ایچ او ریس کورس کو ملزم جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ متعلقہ ایس ایچ او نے بتایا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے، ملزم کو جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ریس کورس پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لارہی ہے، ملزم کو انشا اللہ جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا اور بلآخر پولیس نے اپنا کہا سچ کر دیکھایا اور مجرم کو پکڑلیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈاکٹروں کو کلینک میں لوٹ لیا گیا، ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے علاوہ شہر قائد میں بھی چوری اور لوٹ مار کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔ گذشتہ دنوں بھی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی ایک ویڈیو میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر ایک مرد اور عورت نے فیملی کو لوٹ لیا تھا۔یہ فیملی عید کی شاپنگ کرنے کے بعد گھر لوٹی تھی اور شاپنگ بیگز گاڑی سے نکال کر گھر میں لیکر جارہی تھی کہ جب انہیں لوٹ لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم مرد اور عورت نے بندوق کی نوک پر ایک خاتون اور شخص سے شاپنگ بیگ ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *