کوئٹہ: 8 سالہ شہیر خالد خان کی ذہانت ایسی کے عقل دنگ رہ جائے


0

ذہانت ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو قدرت کی طرف سے ودیعت ہوتی ہے اور اسے کامیابی کی کلید تصور کیا جاتا ہے۔ عام طور پر بڑوں کے مقابلے بچوں میں ہر چیز کو جاننے اور سیکھنے کا تجسس زیادہ ہوتا ہے بلکہ وہ ہر چیزوں کو جلدی سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

یہ شوق وتجسس ہی تھا کہ کراچی کے 11 سالہ رضوان ایماز علی ابرو نے 2019 میں ایک عالمی مقابلہ جیت کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرالیا جبکہ 4 سالہ عریش فاطمہ پوری دنیا میں مائیکرو سافٹ کی کم عمر ترین پروفیشنل بن گئی۔

Image Source: Screengrab

ملک کے ان ذہین ننھے بچوں میں ایک اور بچے کا اضافہ ہوا ہے جس کا نام شہیر خالد خان اور عمر 8 سال ہے لیکن اس نے اپنی ذہانت سے سبھی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ کوئٹہ کا رہائشی یہ بچہ نہایت ذہین و فطین ہے اور اس کی ذہانت دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

شہیر ایک انسان کی عمومی ذہانت سے کئی گنا زیادہ ذہین ہیں اور اپنی خداداد صلاحیت کی وجہ سے وہ ڈاکٹر شیری یا پروفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی ذہانت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ڈھائی سال کی عمر میں انگریزی زبان سیکھ لی تھی۔ جبکہ وہ فلکیات، طبعیات اور سائنس کے دیگر علوم پر بھی عبور رکھتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

موضوع چاہے حیاتیات ہو کیمسٹری یا فلکیات ڈاکٹر شہیر خالد خان کو یہ کمال حاصل ہے کہ وہ ہر علوم پر مہارت رکھتے ہیں اور بڑے ہی معصومانہ انداز میں آسانی سے سب کچھ سمجھا دیتے ہیں۔ ذہانت اور حافظہ اس قدر کمال کا ہے کہ صرف گھنٹوں میں پچیدہ علوم اور موضوعات کی کتابوں کا مطالعہ کرکے اسے سمجھانے لگتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام تر معلومات انہوں نے انٹرنیٹ سے ہی حاصل کی ہیں۔ تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہونے کے باوجود وہ بڑے بھائی کو اکثر پڑھائی میں مدد بھی کرتے ہیں۔

مزید یہ کہ 8 سالہ شہیر خالد خان اپنی ناقابل یقین ذہانت کے باعث اب تک مختلف سول اور عسکری اداروں جیسے کیڈٹ کالج، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج اور گیریژن آرمی افسران کو لیکچر بھی دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ننھے طالب علم نے بین الاقوامی انگریزی زبان کا مقابلہ جیت لیا

ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم پر عبور رکھنے کی وجہ سے شہیر نے حال ہی میں منعقد ہونے والی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ بلوچستان میں (کائنات میں تازہ ترین سائنسی رحجانات) کے موضوع پر لیکچر دیا اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی کی۔شہیر آرمی میڈیکل کالج اینڈ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے اعزازی فکلیٹی ممبر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آٹزم کا شکار بچے نے خوبصورت اذان دیکر سامعین پر سحر طاری کردی

شہیر خالد خان مستقبل میں سائنس کے شعبے پر عبور حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

Story Courtesy: ARY News


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *