آٹزم کا شکار بچے نے خوبصورت اذان دیکر سامعین پر سحر طاری کردی


0

کہتے ہیں ایک انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی سچی محبت ہو، تو وہ انسان دنیا میں کسی بھی موڑ پر کسی کا محتاج نہیں رہتا ہے، کوئی بھی طاقت اسکے نیک عزائم کو روک نہیں سکتی ہے۔ جس کی بڑی مثال حال ہی میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں دیکھی گئی، جہاں آٹزم کے شکار بچے نے خوبصورت آذان دیکر موقع موجود لوگوں کے رونگٹے کھڑے کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عرب نیوز ویب سائیٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی اذان کو فلم بند کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ بچے کی آواز انتہائی پُراثر اور دل میں اترجانے والی تھی کہ مسجد میں موجود تمام افراد بچے کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے دی گئی اذان سن کر متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ مسجد میں موجود ناصرف سامعین نے بچے کے اذان دینے کے انداز کو خوب سراہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بچے کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اذان سننے والا ہر شخص ماشاء اللہ کہتا دیکھائی دیتا ہے۔

Image Source: Screengrab

ویڈیو میں دکھنے اور انتہائی درست تلفظ کے ساتھ اذان دینے والے اس بچے کا نام صالح ہے اور یہ کوئی معمولی بچہ نہیں۔ کیونکہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ بیماری آٹزم کا شکار ہے، یہ بیماری بچے کے اظہار خیال کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے اور نتیجے میں وہ بچہ معاشرتی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہوپاتا ہے۔

آٹزم کا شکار صالح کی اذان سن کر یہ سچائی ہر شخص پر پوری طرح آشکار ہوجاتی ہے کہ اگر رب تعالیٰ سے لگاؤ سچا ہو تو کوئی کام مشکل نہیں رہتا۔ بلکہ دنیا اور آخرت کے ہر کام میں اسے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل ہوتی ہے اور بھی چیز اس کے ارادوں اور حوصلے کو پست کرنے کی صلاحیت نہیں رکھ پاتا، ماسوائے خدا اس سے خود آزمائش لینا چاہتا ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو ہی آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔

واضح رہے آٹزم ایک ایسی بیماری ہے، جس میں مبتلا لوگوں کو بات چیت میں انتہائی مشکل پیش آتی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی مصنفہ ایلس رائے کا کہتی ہیں کہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر یا اے ایس ڈی ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے کبھی یہ کم اور کبھی بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر 160 میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہوتا ہے۔

یاد رہے پاکستان کے نامور ایوارڈ یافتہ مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ دنیا کے اس سب سے بڑے قرآن پاک کو اگلے ماہ دبئی ایکسپو میں پیش کیا جائے گا۔ مصور کی جانب سے اس کی تخلیق میں ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *