پی ٹی آئی کارکنوں کی ریلی میں شرمناک حرکت، گدھے پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل


0

کہنے کو تو آج ہم پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پڑھے لکھے، مہذب اور باشعور ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ یہ شاید صرف دیکھانے کے لئے ہے، ہمارے اندر سے دن بدن انسانیت مرتی جا رہی ہے، جس کی حالیہ مثال سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں گئی جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ایک احتجاج میں گدھے کے ساتھ انسانیت سوز نعرے لگا رہے ہیں اور جانور کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

جوں ہی سوشل میڈیا پر افسوسناک ویڈیو سامنے آئی تو کئی سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے گدھے کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کی۔ معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں معصوم گدھے کے ساتھ انسانیت سوز روئیے پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامی گدھوں کو گالیاں کیوں دیتے ہیں؟ ایک بے دفاع جانور کو تکلیف دینے کے پیچھے انکی کیا بیمار دلیل ہے؟”

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں فاطمہ بھٹو نے ایک اور ٹویٹ کی، جا میں انہوں نے سال 2018 میں گارڈین کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے سال 2018 میں اس معاملے کے بارے میں لکھا تھا، “جانور سیاسی علامتیں نہیں ہیں۔ وہ ایک جاندار مخلوق ہیں۔ میں 2018 میں اس گھٹیا کلچر سے بہت پریشان تھی، میں نے یہ لکھا، البتہ “ایسا نہیں لگتا کہ بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے، یہ افسوس کی بات ہے۔”

مسلم لیگ ن کامیڈین شہزاد غیاث نے فاطمہ بھٹو کی ٹوئٹ کا بھرپور فائدہ آٹھایا اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہ کیسے وہ شیروںو اور چیتوں کے ساتھ ظلم کرتے ہیں۔

اس واقعے سے متعلق معروف ٹی وی میزبان اور وی جے انوشے اشرف نے بھی اپنا ردعمل جاری کیا، جس میں انہوں نے افسوس اور غم کا اظہار کیا اور لکھا کہ جانوروں کے ساتھ زیادتی بند کرو۔

اداکارہ یشما گِل نے بھی اس بات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہن، ’’مجھے نہیں معلوم کہ یہ دیکھنے کے بعد میں کب اور کیسے سو سکوں گی۔ یہ قوم کب سمجھے گی کہ ہمیں اس کے لیے اشرف المخلوقات نہیں بنایا گیا ہے۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے فاطمہ بھٹو نے 2018 میں لکھے گئے مضمون میں موقف اپنایا تھا کہ 17 جولائی کو کراچی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایک گدھے کو کھمبے سے باندھا تھا اور پھر اس کے چہرے پر اس وقت تک گھونسے برسائے گئے، جب تک کہ اس کا جبڑا نہیں ٹوٹ گیا، اس کے نتھنے کو پھاڑ دیا گیا اور اس کے جسم میں ایک گاڑی چڑھا دی، بعدازاں معصوم جانور کو سڑک پر تڑپ تڑپ کر مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔

افسوسناک واقعے کے بعد پی ٹی آئی نے پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے گدھوں کے ساتھ بدسلوکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ، “ایک جانور کی اس طرح وحشیانہ انداز میں تشدد سے صدمے اور غمزدہ ہیں، یہ سب کچھ ایک بےزبان کے ساتھ کیا گیا، جو اپنے لیے بول بھی نہیں سکتا۔ یہ غنڈہ گردی کا اعلیٰ ترین رویہ ہے، لہذا پی ٹی آئی ایسی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کتے کو باندھ کر لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ہولناک ویڈیو وائرل

بےزبان جانوروں کے ساتھ بدسلوکی درحقیقت ہمارے معاشرے کی ایک افسوسناک عکاس ہے۔ ہم آئے روز ملک میں جانوروں کے ساتھ ظلم وتشدد کے بارے میں خوفناک خبر سنتے ہیں، حکومت کے چاہئے جانوروں کے حقوق سے متعلق سخت سے سخت قانون سازی جائے۔

یاد رہے کچھ برس قبل سوشل میڈیا پر ایک اندوہناک ویڈیو وائرل تھی، جس میں ایک شخص نے آوارہ کتے کو گاڑی کی ڈگی سے باندھ کر شہر کی سڑکوں پر گھسیٹا تھا۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں کے اوسان خطا کر دیئے تھے، بعدازاں پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *