کتے کو گاڑی سے گھسیٹنے والا شخص کراچی میں گرفتار


0
Man dog karachi

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ہے۔ یعنی یہ درجہ انسان کو دوسری تمام مخلوقات پر فوقیت دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل و شعور جیسی نعمت سے نوازا ہے۔ وہ بہتر انداز میں چیزوں کو ناصرف سمجھ سکتا ہے بلکہ ان سے ہر قسم کا سبق بھی حاصل کرسکتا ہے۔ اگرچہ انسان سے اللہ تعالیٰ اس نعمت کو چھین لے تو اس میں اور دیگر مخلوق میں کوئی فرق نہیں رہتا ہے. اس کے برعکس اللہ تعالیٰ کی دیگر مخلوق جن میں چرند و پرند، خونخوار جانوروں میں سوچ و سمجھنے کی صلاحیت نہیں دی ہے۔ جس باعث ان کا انسان سے کوئی مواضع نہیں ہے۔ خونخوار جانوروں کو عمومی طور پر حیوانات کہا جاتا ہے البتہ انسان اگر عقل و شعور ہونے کے باوجود خونخوار جانور سے بدتر اپنی حرکات وسکنات رکھے تو انسان کو پھر کیا کہا جاسکتا ہے۔ شاید حیوان سے بدتر ہی کہا جائے گا۔

ایسا ہی واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں ایک انسان درندوں کی مانند حرکات وسکنات کرتا پکڑا گیا۔ اس نے وہ عمل کیا گویا کسی انسان سے اس کی امید نہیں لگائی جاسکتی۔ اس شخص نے بے زبان جانور یعنی کتے کو اپنی گاڑی سے باندھ کر کتے کو پورے علاقے میں گھمایا۔ جس کے نتیجے میں وہ بےزبان جانور مرگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے سراج الد دلہ روڈ کے قریب عالمگیر مسجد کے پاس پیش آیا۔ بعدازاں اس واقعے کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں واقعے ماڈل پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی ۔ اس کیس میں پولس کی جانب سے قانونی کی دفعہ 429 لاگئی گئی ہے ۔

البتہ جوں اس واقعے کی ویڈیو پورے ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کو فوری گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں اے آئی جی پی آپریشن سندھ ڈاکٹر اسد ملھی نے مجرم کے گرفتار ہونے کی خبر ٹوئیٹ کے ذریعے دی۔

اس تماتر واقعہ میں پولیس کے کردار کی خوب تعریف ۔ کئی لوگوں نے اس کا اظہار اپنی سوشل میڈیا کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ اور ساتھ ہی اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ اس شخص کو اس گھنونے عمل پر سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

https://twitter.com/AliRazSha/status/1268279445070249986?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1268279445070249986&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.parhlo.com%2Fdog-dragged-to-death-karachi-arrest%2F

البتہ پاکستان میں جانوروں کے ظلم کرنے کے واقعات کوئی نئے نہیں ہیں پاکستان میں ایسے واقعات اکثر و بیشتر پیش آتے۔ اس حوالے ناصرف سخت قانون سازی کی ضرورت ہے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ اور اسلام میں جانوروں پر ظلم ایک انتہائی برا عمل تصور کیا جاتا ہے۔ ایسا واقعہ پیش آنا ہمارے لئے بے حیثیت مسلمان شرم کا مقام ہے۔ ہمیں لوگوں کو بتانا ہوگا اور یاد دلانا ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے بےزبان جانوروں کے ساتھ ظلم پر آخرت میں کیا سخت سزا رکھی ہے اور ہمارے پیارے نبی حضور صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کے ساتھ کتنے اچھے رویوں کی تلقین ہے۔ لوگوں کو باقائدہ ایک مہم کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانوروں متعلق تعلیمات کو یاد دلانا ہونگی۔ تاکہ اس طرح کے واقعات پھر کبھی نہ ہوسکیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *