ناجائز تعلقات کا الزام ۔ اداکارہ عظمی خان اورعثمان ملک عدالت طلب


0
uzma khan and usman malik

اداکارہ عظمی خان تشدد اور ہراساں کے معاملے نے ایک اور ڈرامائی رخ اختیار کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میں اداکارہ عظمی خان اور ملک عثمان کے خلاف عدالتی پیٹیشن دائر۔ پٹیشن ایڈوکیٹ اظہر محمود کھوکروجانب سے دائر کی گئی جبکہ پیٹیشن میں اداکارہ عظمیٰ خان اور ملک عثمان پر بدکاری، منشیات اور شراب کے استعمال جیسے الزامات سیکشن A-22 اور B-22 کے تحت لگائے گئے ہیں۔

پیٹیشن موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان ملک کے اہلیہ آمنہ عثمان نے ویڈیو میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر عثمان ملک اور عظمیٰ خان کے آپس میں ناجائز جسمانی تعلقات ہیں، ساتھ ہی انہوں نے منشیات اور شراب کے استعمال کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ جوکہ پاکستان معاشرتی اقدار کے بلکل منافی ہے۔ وہ بحثیت ایک زمہ دار شہری اعلی حکام سے ان مجرمان کو گرفتار کرکے سخت کروائی کی درخواست کرتے ہیں ۔ اس ہی حوالے سے عدالت کی جانب سے دنوں فریقین کو 20 جون کو عدالت میں پیش ہونے کی نوٹسسز بھیج دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اس ہی معاملے سے متعلق بیرسٹر حسن نیازی نے بھی عدالتی دروازے پر دستک دے دی۔ بیرسٹر حسن نیازی نے عدالت میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان کے خلاف پیٹیش دائر کردی ہے۔ جبکہ پیٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمنہ عثمان نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ حسن نیازی کی پاکستانی مشہورِ بزنس ٹائیکون ملک ریاض سے کوئی ذاتی لڑائی ہے ۔یاد رہے بیرسٹر حسن نیازی اس معاملے میں اداکارہ عظمیٰ خان کی عدالتی معاونتی ٹیم کا اہم حصہ تھے بعدازاں اداکارہ عظمی خان نے اس کیس سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

بیرسٹر حسن نیازی نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ میں یہ بات بتائی کہ ان کی جانب سے قانونی نوٹس آمنہ عثمان ملک کو بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے بیرسٹر حسن نیازی پر بےبنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ اپنے اصولوں پر کسی بھی اعتبار سے سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں آئیں گے۔

یاد رہے بیرسٹر حسن نیازی نے عظمی خان کے کیس سے دستبرداری کے بعد اس کیس سے علحیدگی اختیار کرلی تھی۔ اس حوالے یہ بھی خبریں زیر گردش ہیں کہ عظمی خان نے اس کیس میں پیسوں کے عوض صلحہ کرلی ہے۔ جبکہ پولیس کو بیان دیتے ہوئے عظمی خان نے بتایا ہے کہ یہ سب ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا ۔ ان کے گھر پر ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔

جبکہ عظمیٰ خان نے اس وقت اس کیس سے دستبرداری کا اعلان کیا جب بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرتے ہوئے بیرسٹر حسن نیازی اور اداکارہ عظمی خان پر غلط الزام لگا کر انکی شخصیت کو متاثر کرنے پر 5 ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا ۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *