پاکستانی نوجوان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے انوکھا بدلہ


2

کہتے ہیں بدلے کی آگ انسان سے کچھ بھی کروا سکتی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش پاکستان میں جہاں ایک نوجوان نے اپنی پرانی دھوکا دے دینے والی محبوبہ سے ایسا بدلہ لیا کہ سننے اور دیکھنے والے ہوگئے سب ہی ہوگئے حیران۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک واٹس ایپ چیٹ کی کچھ اسکرین شارٹس وائرل ہیں جن میں ایک حارث نامی نوجوانوں تقریباً ایک سال کے عرصے کے بعد اپنی پرانی محبوبہ سے بات چیت کررہا ہے۔ اس گفتگو کا آغاز لڑکی کے میسج سے ہوتا ہے جس میں وہ حارث نامی نوجوان کو ایک سال کے عرصے کے بعد رابطہ کرتی ہے۔ دوران گفتگو وہ لڑکی کہتی ہے کہ وہ بھوکی ہے اور اس بات پر لڑکے کو اسرار کرتی ہے کہ وہ اسے پیزا کھلائے۔ جہاں وہ نوجوان پیزا بھیجنے کی حامی بھر لیتا ہے۔

guy takes revenge on girlfriend
revenge pizza order

بعدازاں حارث اس لڑکی سے پیزا فلیور کے بارے میں پوچھتا ہے جس پر اس کو چکن فاجیتا کی فرمائش کی جاتی ہے جس کے بعد حارث لڑکی سے گھر کا ایڈریس طلب کرتا ہے تاکہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کروا سکے اس لڑکی کے گھر پر جس پر وہ لڑکی حارث کو اپنا گھر کا ایڈریس واٹس ایپ پر بھیج دیتی ہے۔ جس کے بعد حارث اس کو ایک تصاویر یعنی اسکرین شارٹ بھیجتا ہے جس میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ پیزا آدھے گھنٹے میں درج شدہ ایڈریس پر پہنچ رہا ہے۔ جس کو دیکھ کر وہ لڑکی بہت زیادہ خوش ہوجاتی ہے۔ تاہم اس پوری صورتحال میں معاملہ کچھ ہوتا ہے نوجوان پیزا تو آرڈر کرتا ہے البتہ وہ پیزا ایک نہیں بلکہ کئی پیزے شامل ہوتے ہیں جن کی مالیت تقریباً پاکستانی ساڑھے تیرہ ہزار ہوتی ہے۔ اگرچہ وہ لڑکی ابھی اس بات بلکل لاعلم ہے۔

revenge ex pakistan

اس گفتگو کے ہی دوران پیزا آرڈر اس لڑکی کے گھر پہنچ جاتا ہے اور یہ معاملہ دلچسپ صورتحال اختیار کر جاتا ہے۔ پھر جیسے ہی وہ لڑکی اتنے سارے پیزا دیکھتی ہے وہ وہاں بلکل حیران ہوجاتی ہے اور اس لڑکے سے معلوم کرتی ہے کہ اتنے سارے پیزے اس نے کیوں بھیجے ہیں جس پر حارث جواب دیتا ہے کہ وہ پریشان نہ ہو اس نے تمام پیزے کے پیسے اپنے کارڈ سے ادا کردئیے ہیں۔

اور مزید لکھتا ہے کہ وہ یہ تمام پیزے امی ابو اور پورے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھائے اور انھیں یہ بھی بتائے کہ اس نے جس لڑکے کو محبت میں دھوکا دیا یہ اس ہی لڑکے نے یہ سب کچھ بھیجا ہے۔ جس پر لڑکی پہلے تو جواب طلب کرتی ہے کہ یہ سب کرنے کی کیا ضرورت تھی لیکن آگے سے حارث کی جانب سے الوداع کا جواب آجاتا ہے۔

revenge ex pak

اس بات کو چند لمحے ہی گزرتے ہیں کہ وہ لڑکی فورا حارث کو میسج کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ وہ پیزا والا پیسوں کا تقاضا کررہا ہے۔ اس میسج کو دیکھنے کے فوراََ بعد حارث اس لڑکی کو واٹس ایپ سے بلاک کردیتا ہے۔ جس کے بعد یقیناً وہ لڑکی کچھ وقت کے لئے ضرور سکتے میں آگئی ہوگی جس کے بعد اس کو پھر اتنے سارے پیزوں کے ساڑھے 13 ہزار بھی ادا کرنا پڑے ہونگے اس آرڈر کے جو اس نے دیے بھی نہیں ہونگے۔

revenge girlfriend pizza

یہ واقعہ ایک جانب جہاں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے وہیں اس واقعے پر لوگ اپنی اپنی مختلف رائے دے رہے ہیں البتہ بعض لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایک جھوٹی پوسٹ ہے ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے اور کچھ کام تو یہ بھی خیال ہے کہ اگر زیادہ مہنگا کھانا آن لائن آرڈر کیا جائے تو اس کی ایڈوانس پیمنٹ بھی کرنی ہوتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

2

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *