آپریشن کرتے وقت ڈاکٹر ہرے اور نیلے ہی کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟


1

ڈاکٹرز عموماً سفید رنگ کا کوٹ پہنتے ہیں لیکن آپریشن یا سرجری کرتے وقت وہ ہرا یا پھر نیلے رنگ کا کوٹ زیب تن کرتے ہیں، یہی نہیں آپ غور کریں تو اکثر اسپتالوں میں پردے بھی نیلے رنگ کے ہوتے ہیں، جبکہ آپریشن تھیٹر میں ایک لائٹ بھی ہرے رنگ کی ہوتی ہے، کیوں؟؟ ان دو رنگوں میں ایسی کیا خاص بات ہے؟

دنیا میں1914 سے پہلے اسپتالوں میں ہر طرف سفید رنگ ہی دیکھنے کو ملتا تھا ، لیکن پھر ایک ڈاکٹر نے اسپتالوں میں ہرا اور نیلا رنگ متعارف کروایا، درحقیقت رنگوں کا ہماری نفسیات سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے، ان رنگوں کو متعارف کروانے کی وجہ بھی یہی ہے۔

یہ دونوں رنگ ڈاکٹر اور مر یض کی نفسیات پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں ،اس حوالے سے آپ کی معلومات میں اضافہ کردیتے ہیں۔

ہرا رنگ آنکھوں کو ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔

ان دو رنگوں کو سکون کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔

آپر یشن یا سرجر ی کے وقت اگر مریض کی آنکھیں کُھلی ہوں تو ان رنگوں کی بدولت مریض کوڈپریشن محسوس نہیں ہوتا۔

ہرے اور نیلے رنگ کی یہ خاصیت ہے کہ اس کو زیادہ دیر تک دیکھنے سےآنکھوں پر زور نہیں پڑتا۔

آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز خون کو بھی دیکھتے ہیں ، ہرے ر نگ کا کوٹ پہنے سے خون صحیح طور پر نظر آتا ہے اور مسلسل خون دیکھتے رہنے سے ڈاکٹرز کی آنکھوں پر زور نہیں پڑتا۔

اسپتال میں زیر ِعلاج مریضوں کے ذہن پر بھی یہ رنگ مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اور ان رنگوں کو دیکھتے رہنے کی وجہ سے مریض کی اُکتاہٹ کم ہوجاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *