محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت قرار آگیا


0

قومی کرکٹ ٹیم سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ معمہ بن گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والا کورونا وائرس ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا۔

اسٹار آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم میں پروفیسر کے نام سے اپنی پہچان رکھنے والے محمد حفیظ ان دنوں ہے کافی الجھنوں کا شکار۔ دورہ انگلینڈ پر روانگی سے قبل اعلان کردہ اسکواڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کی جانب سے کیا گیا پورے اسکواڈ کا کورونا وائرس ٹیسٹ۔ جس میں اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ سمیت دس قومی کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان ٹیسٹ کی رپورٹ نے دورہ سے قبل ملک بھر میں ایک ہلچل سی پیدا کردی۔ کرکٹ ہوگئے ایک بار پھر پریشان۔

لیکن ٹیم کے پروفیسر جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں جہاں مخالف ٹیموں کے خلاف اپنے کھیل کی صلاحیتوں سے ٹیم کو فائدہ پہنچاتے ہیں وہیں گراؤنڈ میں ان کی ذہانت اور حاضر دماغی کا۔بھی کوئی ثانی نہیں۔ انہوں کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے لاہور کی ایک نجی لیب سے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا دوبارہ کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا۔ اس نجی لیب کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہیں یعنی ان کی رپورٹ منفی آئی۔ جس پر محمد حفیظ نے اپنے افیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے اپنی کورونا وائرس رپورٹ کی تصاویر بھی لوگوں سے شئیر کی اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ دوسری رائے لینے کے لئے ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

اس ہی سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ نے محمد حفیظ کے لئے گئے پرانے نمونے کی دوبارہ جانچ فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیبارٹری نے جب پرانے نمونوں کی ایک بار پھر جانچ کی تو نتیجہ ایک بار پھر مثبت آیا۔ اس رپورٹ نے ایک بار پھر جہاں محمد حفیظ کو جہاں سختے میں ڈال دیا ہے وہیں اس پورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

محمد حفیظ کے اس پورے معاملے نے پاکستان میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے عمل پر کافی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسی کے مطابق فلحال محمد حفیظ کورونا وائرس کا شکار ہی تصور کئے جائیں گے تاہم جمعے کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک شدہ لیبارٹری نے اس معاملے کی گتھی سلجھانے کے لئے اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے دوبارہ نمونے لئے ہیں۔ جس کی رپورٹ 29 جون تک متوقع ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *