اسلامک میٹریس نے کیا سب کو تعجب میں مبتلا


0

پرسکون نیند لینے کیلئے آپ نے کئی طرح کے میٹریس کے بارے میں سنا ہوگا،لیکن بہتر سے بہترین کی اس دوڑ میں پاکستان کے ایک مشہور برانڈ نے سب پر سبقت لیجانے کی کوشش کی ہے اور ایک ایسا میٹریس بنانے کا دعویٰ کردیا ہے جسکی ڈئزائینگ اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

کمپنی کی جانب سے “اسلامک میٹریس” کے نام سے متعارف کروائے جانے والے اس میٹریس نے سبھی کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ میٹریس سائنسی اصولوں کو اپناتے ہوئے سونے کے درست اسلامی طریقہ کار کو مدؔنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ یعنی اب میٹریس سونے کے درست طریقے کی نشاندہی
کرے گا۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ تفصیلات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ایسا میٹریس ہے جو سونے کے اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی پیٹھ پر یا دائیں طرف سوتے ہیں جو کہ سونے کا درست اسلامی طریقہ بھی ہے۔ اس بارے میں میڈیکل سائنس بھی ہمیں یہی بتاتی ہے کہ جسمانی صحت کے اعتبار سے سونے کا بہترین طریقہ آپ کی پیٹھ پر یا آپ کے دائیں طرف سونا ہے ،اور یہ وہ طریقہ ہےجس کی تعلیم ہمیں آج سے 1400 سال قبل دے دی گئی تھی۔

اس حوالےسے ویب سائٹ پر مزید وضاحت بھی کی گئی ہے کہ اس اسلامک میٹریس پر کروٹ کے بل یا دائیں طرف سونے سے، دل اوپر کی طرف رہتا ہے اس لئے فجر ادا کرنے کے لئے طلوع آفتاب سے پہلے بیدار ہونے میں مدد ملتی ہے۔

یہاں غور طلب بات یہ ہے ، فی الحال عوام اس اسلامک میٹریس کے پس پردہ تصور کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے برانڈ خود ہی اپنی برانڈ کی پوزیشننگ سے الُجھا ہوا ہے کیونکہ لوگوں کی جانب سے ردؔعمل کے بعد کمپنی نے اس میٹریس کو اپنی آفیشل ویب سائٹ سے حذف کر دیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *