بابر بہترین کھلاڑی ہے لیکن ویرات سے ابھی موازنہ نہیں


0

سابق بھارتی ٹیسٹ آف اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی مایاناز بیٹسمین اور قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان بابر اعظم کو بہترین کھلاڑی قرار دے دیا تاہم ان کا کہنا کہ اس وقت بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ان کا موازنہ درست نہیں ہے۔

تفصیلات بھارتی ٹیسٹ آف اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی اپنی کلاس ہے اور بابر اعظم کی اپنی کلاس ہے۔ البتہ بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے برابر آنے میں ابھی کافی وقت ہے اور نہ ہی بابر اعظم کا اتنی جلدی ویرات کوہلی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تاہم بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم ایک بہتری بلے باز ہیں بابر اعظم کی ورلڈ کپ میں بلے بازی دیکھی تھی وہ انتہائی شاندار کھلاڑی ہیں ساتھ ہی وہ زبردست قسم کی کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔ بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی آسٹریلیا میں دی گئی پرفارمنس پر کہا کہ میں نے ان کی آسٹریلیا میں بلے بازی دیکھی ہے، انہوں نے وہاں بھی سنچری اسکور کی ہے جو کہ ایشیائی بلے بازوں کے لئے آسٹریلیا میں کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

واضح رہے اس قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے اور ویرات کوہلی کے موازنے پر کہہ چکے ہیں کہ ابھی ان کا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے ویرات کوہلی اب تک بہت کچھ حاصل کرچکے ہیں تاہم انہیں ابھی وہ سب کچھ حاصل کرنا ہے۔ وہ اس وقت صرف اور صرف اپنی کرکٹ پر فوکس کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں انہوں نے 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ جبکہ سیریز کا باقاعدہ آغاز 5 اگست سے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہوگا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *