چلاس میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 5 پولیس اہلکار شہید


0

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں سی ٹی ڈی گلگت بلتستان کی بڑی اہم کارروائی۔ خفیہ اطلاع پر کاروائی عمل میں لائی گئی تاہم دوران کاروائی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 شہریوں سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ گلگت بلتستان کے ڈسٹرکٹ چلاس کے علاقے رونئی محلے میں سی سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں پولیس حکام نے خفیہ اطلاعات پر انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، البتہ گھر کے اندر موجود دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں سی سی ٹی ڈی گلگت پولیس کے 5 اہکار دہشت گردوں کی گولیاں لگنے سے شہید اور 5 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ساتھ ہی سی سی ٹی ڈی گلگت اور دہشت گردوں کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

تاہم دوران کاروائی زخمی ہونے والے تمام سی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کردیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر شہید سی سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جاری فہرست کے مطابق انسپیکٹر سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق، سپاہی غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد جہاں پورے گلگت میں بہادر پولیس اہلکاروں کی شہادت میں غم کی فضا ہے وہیں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے بھی اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ساتھ ہی نگران وزیر اعلیٰ میر افضل خان نے اس کاروائی کے دوران شہید ہونے والے تمام پولس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ چلا ہے کہ تمام دہشت گرد ناجائز اسلحہ کا یہاں کاروبار کیا کرتے تھے جو بعد میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہوا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے جلد از جلد تمام ملزمان کو حراست میں لیکر اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *