ایشیا کپ میچ کے دوران پاک بھارت کھلاڑیوں کی دوستی پر گوتم گمبھیر سیخ پا


0

ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان دوستی دیکھ کر سابق اوپنر گوتم گمبھیر آگ بگولہ ہوگئے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے میچ نے شائقینِ کرکٹ کی نیندیں اڑا رکھی تھیں اور دونوں ممالک میں اسی میچ کے خوب چرچے تھے۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان پالے کیلے میں کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا، بھارت کو سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے نیپال کے خلاف میچ میں لازمی جیت درکار ہے۔

اتار چڑھاؤ سے بھر پور اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 266 کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث پاکستان کی اننگز کا آغاز ہو ہی نہیں سکا اور ایشیا کپ میں گروپ اے کے ہائی وولٹیج مقابلے کو ختم کردیا گیا۔

PakBahart Match Gautam Ghambir

میچ کا فیصلہ 1-1 سے برار ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد ڈریسنگ روم میں لوٹنے لگے تو ویرات کوہلی وہیں ٹہر گئے اور پاکستانی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاداب خان کے ساتھ ہنستے ہوئے نظر آئے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا جس کے باعث سابق ہندوستانی کرکٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کرکٹرز کے میل جول پرہی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ماضی میں میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں سے لڑنے والے 41 سالہ گوتم گمبھیر نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز میں بھارتی کھلاڑیوں کا مخالف کھلاڑیوں سے دوستانہ رویہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

PakBahart Match Gautam Ghambir

سامنے کمنٹری پینل میں بیٹھے گوتم گمبھیر کو یہ بات ناگوار گزری اور انہوں نے ویرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرکٹرز کو چاہئے کہ اپنی دوستی میدان کے باہر چھوڑ کر آئیں یہاں بھارتی کھلاڑی بھارت کی 140 کروڑ کی آبادی کی نمائندگی کرنے اترتے ہیں اور ایسے میں دوستی دکھانا صحیح نہیں ہے۔

‘گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو باؤنڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے، کرکٹ کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ دوستیاں نبھائیں لیکن فیلڈ پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں اور گپ شپ کرتے ہیں، چند سال پہلے تک ایسا نہیں تھا، اب ایسا لگتا ہے جیسے آپ دوستانہ میچ کھیل رہے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اور آج کے کھلاڑیوں میں بہت فرق آگیا ہے, پہلے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی آپس میں جتنی بھی دوستی کیوں نہ ہو وہ کھیل کے میدان میں ہنسی مذاق کرتے نظر نہیں آتے تھے لیکن اب کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملاتے اور ہنستے بولتے دکھائی دیتے جو حیران کن ہے۔
گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دوستی کو میدان سے باہر چھوڑ کر آنا چاہیے،  مخالف کھلاڑیوں کو آنکھوں میں غصے کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما اور سیاستدان گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل سے دوستی کی مثال کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت اچھے دوست ہیں۔ درحقیقت میں نے اسے ایک بیٹ دیا اور اس نے مجھے بھی ایک بیٹ دیا جس کو میں ایک سیزن استعمال بھی کیا لیکن فیلڈ پر ہم دوست نہیں تھے۔

گمبھیر نے کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا بہت ہونا چاہیے لیکن کبھی ذاتی نوعیت کا نہیں ہو۔

آپ  کو بتاتے ہیں کہ ایشیا کپ میں میچ سے قبل اور پھر میچ کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو آپس میں خوش گوار ماحول میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گوتم گمبھیر پاکستان سے میچز میں شاہد آفریدی اور کامران اکمل سے کئی بار لڑائیاں کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کی رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک میچ کے دوران کافی تو تو میں میں ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے ۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *