ندا یاسر کا ‘فارمولا ریسنگ کار’ ویڈیو پر موقف سامنے آگیا


0

سوشل میڈیا پر چند روز سے مارننگ شو کی مشہور میزبان ندا یاسر کے شو کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ،جس میں وہ ‘فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پارہی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کا نام ٹاپ ٹرینڈ فہرست میں بھی شامل ہوا اور صارفین نے ان پر خوب تنقید کی اور ان کا مذاق بھی اڑایا بلکہ چینل انتظامیہ سے میزبان کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ جبکہ کافی لوگوں ندا یاسر کی ناسمجھی پر ان کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

Image Source: Screengrab

اس کلپ کے حوالے سے ندا یاسر کا موقف سامنے آگیا ہے۔ خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے بتایا کہ وائرل ہونے والا کلپ 6 سے 7 سال پرانا ہے اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ اچانک کیسے نمودار ہوا اور پھر وائرل ہوگیا۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر نہیں ہیں اور انہیں کسی دوسرے ذریعے سے پرانی ویڈیو وائرل ہونے کا علم ہوا۔

مزید پڑھیں: وقار ذکاء نے مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا

مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ یہ کلپ دیکھ کر تو میں خود ہنس رہی ہوں، یہ مجھے بھی مضحکہ خیز لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلطی ہوگئی تھی اور اس غلطی پر میں ہنس رہی ہوں، آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل تحقیق کرکے بات کروں۔

Image Source: Instagram

ندا یاسر نے مزید کہا کہ یہ اتنی پرانی بات ہے کہ صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا، اگر مجھے یاد ہوتا تو میں کچھ بتا سکتی تھی کہ یہ کن حالات میں ہوا تھا، کیا مسائل تھے، ایسا کیا ہوا تھا کہ وہ بالکل اس طرح سے انجانوں کی طرح سوال کررہی ہیں۔ میزبان نے مزید کہا کہ مجھے ایک بات کا شکوہ ہے کہ میں نے ہزاروں بہت اچھے شو کیے ہیں، جس کا فیڈ بیک بھی بہت اچھا آتا ہے، مگر ان میں کی گئی کوئی بات کبھی بھی وائرل نہیں ہوتی اور اس پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے مارننگ شو کی اس وائرل ویڈیو کلپ میں انجینئرنگ کے 2 طالبعلم شریک ہیں جن سے وہ فارمولا ون کار سے متعلق سوال کر رہی ہیں۔ ندا یاسر اس فورمولا کار سے لاعلمی رکھنے کے باعث سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں؟ یہ بتانے پر کہ فارمولا ریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے ابھی تجربہ نہیں کیا ہے۔ دونوں ندا کو سمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے۔ جس کے بعد ندا یاسر دوبارہ کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کر تجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے؟ اور اسی طرح دیگر سوال پوچھنے پر میزبان پر تنقید کی گئی۔

مزید پڑھیں: برے تعلق سے نکل کر خود سھ تعلق بنائیں اور زندگی جیئں، جویریہ عباسی

یاد رہے کہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر سوشل میڈیا خصوصاً انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جب انہوں نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں تومختلف رنگ کے لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عمر رسیدہ قرار دیا۔

Story Courtesy: Independent Urdu


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *