نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ پر چارپائی حیران کن قیمت پر فروخت کیلئے پیش


-1

برصغیر پاک اور ہند کے دیہاتوں میں استعمال ہونے والی چارپائی، جس کا استعمال اب عموماََ گاؤں دیہات میں بھی کم ہوچکا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے، یہ چارپائیاں اب ترقی یافتہ ممالک میں فروخت کا حصہ بن چکی ہے اور ایک بین الاقوامی ویب سائٹ نے اس کی قیمت پچانوے ہزار روپے مقرر کی ہے، جی ہاں نیوزی لینڈ کی کمپنی نے 800 نیوزی لینڈ ڈالر میں چارپائی بیچ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ریٹیل کمپنی جس کا نام اینابیل ہے اس نے ایک چارپائی ونٹیچ انڈین ڈے بیڈ کے نام سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کی ہے- عام طور پر اس چارپائی کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق چار سے پانچ ہزار تک ہو سکتی ہے مگر نیوزی لینڈ کی اس کمپنی نے اس چارپائی کی دس گنا زيادہ قیمت یعنی اکتالیس ہزار پاکستانی روپے یا 800 نیوزی لینڈ ڈالر میں تجویز کی ہے۔ اس ویب سائٹ پر چارپائی کوئی پہلی چیز نہیں ہے بلکہ قدیم صندوق ، میز ، تپائی اور ایسی ہی بہت ساری چیزیں جو ہمارے گھروں میں اب بے کار اور ناکارہ سمجھی جاتی ہیں۔

Image Source: ANNABELLE’S

جبکہ نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ کا چارپائی سے متعلق تفصیلات میں لکھنا ہے کہ یہ بر صغیر کی ایک ثقافتی چارپائی ہے، جسے دن میں آرام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں: کورونا وارڈ میں مریضہ نرس کو بھوت سمجھ بیٹھیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ قیمت سیل پر دی گئی ہے جب کہ اس کی اصل قیمت 1200 کیوی ڈالر یعنی 1 لاکھ 21 ہزار روپے تھی۔ چارپائی برصغیر پاک و ہند میں ایک عام گھریلو فرنیچر ہے اور تقریباً ہر گھر میں ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے اور کمپنی نے یہ فروخت کیلئے پیش کردہ چارپائی بھی بھارت سے حاصل کی گئی ہے ۔

Image Source: ANNABELLE’S

برانڈ کی ویب سائٹ پر چارپائی کی دریافت نے چند لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ یہاں تک کہ اس ‘ملین ڈالر’ کے کاروبار کو بیرون ملک قائم کرنے کے بارے میں کافی لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے گھر کے ایسے سامان کو اتنی مہنگی قیمت پر بیچنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ بھی ایک ویب سائٹ بنا کر آرڈر لینا شروع کر دیں مگر یاد رکھیں کہ مہنگے داموں صرف ان کو فروخت نہیں کرنا ہوگا بلکہ ان کی ڈلیوری کا بھی انتظام کرنا ہوگا جس کی قیمت آپ کا صارف علیحدہ سے آپ کو دے گا۔ راتوں رات لکھ پتی بننے کے اس نسخے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

مزید پڑھیں: دولہا دلہن کا شادی میں غیر حاضر مہمانوں سے انوکھا انتقام

خیال رپے رواں برس جون میں زارا برانڈ اس وقت کافی خبروں کی زد میں رہا تھا، جب ان کی جانب سے منی اسکرٹ کے لئے نیا چیک پرنٹ جاری کیا تھا، جس کی مشابہت بلکل پاکستان اور ہندوستان میں پہنے جانے والی لونگی کی طرز کی تھی جبکہ اس کی قیمت 89.90 امریکی ڈالر مقرر کی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *