کورونا وارڈ میں مریضہ نرس کو بھوت سمجھ بیٹھی


0

ویسے تو دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ہر شخص کو ہی اس سے خطرہ لاحق ہے مگر کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبعی عملہ خصوصی طور پر اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

لہذا اس لئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں کام کرنے والی نرسوں کے تحفظ کے لیے انہیں پلاسٹک کے حفاظتی لباس پہننا ضروری ہیں جس میں سر سے لیکر پیروں تک کو ڈھانپا جاتا ہے۔ ان حفاظتی لباس کو پہننے کے ساتھ چہرے پر حفاظتی شیلڈ بھی پہنی جاتی ہے تاکہ مریضوں کے معائنہ کے دوران نرسیں وائرس کے حملے سے بچ سکیں۔ تاہم ،ایک نرس کو اس حفاظتی لباس کی وجہ سے دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور بیچاری اس جیتی جاگتی نرس کو ایک مریضہ بھوت سمجھ بیٹھی۔

Image Source: Screengrab

ویتنام کے اسپتال کے کورونا وارڈ میں پیش جب سفید حفاظتی لباس میں ملبوس نرس چیک اپ کے لئے مریضہ کے پاس پہنچی تو مریضہ نرس کو بھوت سمجھی اور چیخیں مارنا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وارڈ میں ڈیوٹی پر مامور سفید حفاظتی لباس میں جب نرس ایک مریضہ کے پاس گئی تو وہ اسے بھوت سمجھی اور چیخ چیخ کر کورونا وارڈ سر پر اٹھالیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سے وارڈ میں موجود دیگر مریض بھی خوفزدہ ہوگئے۔ عملہ کافی دیر تک سمجھاتا رہا تاہم جب خاتون کے حواس بحال ہوئے تو انہیں سمجھ آئی اور پھر وہ خاموش ہوگئیں۔ جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Image Source: Screengrab

اسپتال کی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کی حرکت پر وارڈ میں موجود عملہ بھی ہنس رہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین کا بڑا دعوی: ماضی میں ایک بھوت کے ساتھ رہ چکے ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اٹلی میں ایک میل نرس نے اسپتال میں ہی اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کے لیے اپنے حفاظتی لباس کا سہارا لیا تھا۔ اس نے اپنے لباس پر لکھا کہ ‘مجھ سے شادی کرو گی؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا ‘ہاں’ یا ‘نہ’۔نرس کا شادی کے لیے پیشکش کرنے کا یہ منفرد انداز ان کی گرل فرینڈ کو بھی بھا گیا اور انہوں نے شادی کے لیے ہاں کردی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر انڈیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں مدھیہ پردیش میں ہونے والی ایک شادی کے مناظر میں ایک جوڑے کو پی پی ای کٹس پہن کر شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دن پہلے ہی دولہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اس شادی کو روکنے کے لئے علاقے کے تحصیلدار بھی آئے لیکن سینیئر عہدیداروں کی درخواست اور رہنمائی پر اس جوڑے کو شادی کرنے کی اجازت دی گئی۔ شادی کے لئے مہنگے ملبوسات کے بجائے دولہا دلہن نے پی پی ای کٹ پہنی تاکہ انفیکشن نہ پھیلے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *