نیمل خاور کی ناک کی سرجری کروانے پر عوام کا رد عمل


0

کیا نیمل خاور نے سرجری کروا کر اپنی خوبصورتی بگاڑ لی؟

  کراچی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیمل خاور خان کو کاسمیٹک سرجری کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی چند نئی تصاویر گھوم  رہی ہیں جنہیں دیکھ کر شائقین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔

اداکارہ نیمل خاور خان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرجری کا الزام لگایا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی اس پرری ایکشن  دیا۔

حال ہی میں نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے نقش و نگار میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کہیں تو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ نیمل خاور کو پہچاننے سے انکار کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں سرجری نہیں کرانی چاہیےتھی اورانہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی۔

جمعے کو کپڑوں کے برانڈ عاصم جوفا کے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نیمل خاور کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس سے کم از کم یہ تو واضع ہو گیا کے یہ اداکارہ نیمل خاور ہی ہیں۔

اداکارہ نیمل  خاور ٹوئٹرپر  ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں

کچھ ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے

۔ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکارہ کی تصاویر کا کولاج  بنا کر شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ نیمل نے اپنی خوبصورتی تباہ کردی، ساتھ ہی صارف نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

 کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جو کہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں۔

صارفین کی جانب سے نیمل کو پاکستانی اداکارہ سارہ لورین (مونا لیزا) سے مشابہت دی جارہی ہے، صارفین کے مطابق اداکارہ اب سارہ لورین جیسی دکھنے لگی ہیں۔

عثمان کا کہنا کہ ہے کہ ’تصور کریں نیمل نے اپنی ناک بہتر دکھنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کیے۔ اور ان کے مداح بتا رہے ہیں کہ انہوں نے غلطی کر دی ہے۔‘

ایک ٹو ئٹر   صارف مونا لیزا نے نیمل خاور کے حوالے سے لکھا کہ ’پہنچانی نہیں جا رہیں کہ یہ نیمل خاور خان ہیں، نیمل سرجری سے  پہلے خوب صورت تھیں اور اب انہوں نے چہرے کی سرجری کرالی ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’نیمل خاور نے جو اپنے ساتھ کیا، کیا انہیں اس کا پچھتاوا نہیں ہے؟ حمزہ (نیمل کے شوہر) انہیں ایسے کام کرنے سے روکتے کیوں نہیں؟‘

ہری مرچ نامی ٹوئٹر کے ہینڈل پر لکھا گیا  کہ ’ نیمل نے جو اپنے چہرے کے ساتھ کیا وہ پاگل پن ہے، یہ اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بھی نہیں آ سکتا۔ قدرتی خد وخال میں تبدیلی کروانے والوں کے لیے یہ سبق ہے۔ پلاسٹک کی شکلوں میں خوب صورت نہیں نظر آ سکتے۔

Naimal khawar nose surgery

 ایک صارف کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ نیمل کو اب ‘نعم البدل’ پکارنا چاہیے۔

سوشل میڈیا یوزر دیا نے سرجری کے بعد شروع ہونے والی بحث پر کہا ہے کہ ’نیمل خاور کے موضوع پر ہونے والی بحث غیر اصولی ہے۔ سلیبریٹیز یہاں آپ کی رہنمائی کرنے کے لیے نہیں ہیں وہ اپنی مرضی کے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے نیمل سے سوال کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ وہ جو مرضی تبدیلی کروائیں یہ ان کا مکمل اختیار ہے، بس یہ عوام کے فنڈز سے نہ کیا گیا ہو۔‘

ناقدین کے تبصروں کے بیچ کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے نیمل کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔

positive twitts

انفال جمیل لکھتی ہیں کہ ’نیمل خاور اب بھی خوب صورت نظر لگ رہی ہیں۔ انہیں انجوئے کرنے دیں وہ اپنے ساتھ جو بھی کر رہی ہیں۔ کہیں اور جا کر خامیاں نکالیں۔‘

 جہاں متعدد صارفین نے نیمل خاور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ مداحوں نے کہا ہے کہ  یہ اداکارہ کا  ذاتی معاملہ ہے

شا ہ زیب ملک نامی مداح نے کہا ‘نیمل سرجری کے بعد کیسی نظر آرہی ہیں اور وہ سرجری سے قبل کیسی دکھتی تھیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، کسی کے جسم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے’۔

ایک صارف نے کہا ‘آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو اداس مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں’۔

اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا ‘میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے’۔

 

Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *