آئس کیوب فیشل کیوں اتنا مقبول ہورہا ہے کہ کئی سلیبریٹیز کرتی نظر آرہی ہیں؟


0

خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے پر بہت توجہ دیتی ہیں اور اس کے لئے وہ مختلف کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ اور گھریلو ٹوٹکےبھی کرتی ہیں اکثر یہ فائدہ دیتی ہیں لیکن کبھی کبھی نقصان بھی دے سکتی ہیں ۔ہم میں سے اکثر لوگوں کو خوبصورت جلد کی خواہش ہوتی ہے اور ہوبھی کیوں نہ صاف ستھرے ، نرم و ملائم چہرے کس کو اچھے نہیں لگتے۔

 جلد پر توجہ دینے کے بہت سے طریقے ہیں لیکن سب سے پہلے جلد کو صاف رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے عمر کاپتہ چلتا ہے ۔ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لئے اسے داغ دھبوں سے بچانا ، جھریوں سے بچانا اور چکنا رکھنا، بے حد ضروری ہے ذہنی آسودگی اور مالی حا لا ت بھی انسانی جلد پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

اسوشل میڈیا پر بھی ہزاروں ٹپس دیکھنے کو ملتی ہیں جس کے استعمال سے آپ کی  جلد  تروتازہ رہتی ہےان ٹپس میں آئس کیوبز تھراپی بھی شامل ہے

Ice Water Facial

آپ نے ٹھنڈے پانی میں آئس کیوبز ڈال کر اس میں چہرہ ڈالنے کی تھراپی تو سنی ہوگی، یوٹیوب ویڈیوز اوراکثر ٹک ٹاک پر بھی دیکھا گیا کہ کئی لوگ اس تھراپی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا یہ واقعی فائدہ مند ہے؟

اسی حوالے سے جاننے کے لیے ہم نے انسائڈر کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جہاں جین ںگالنٹس نامی خاتون نے ’ آئس کیوبز تھراپی‘ کا اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ میرے چہرے پر کیل مہاسوں کا آنا معمول تھا ’ان کیل مہاسوں سے نجات پانے کے لیے میں نے بہت علاج کیے، فیشل کروایا، سیرم لگایا اور ڈرمیٹالوجسٹ کے مشورے سے کئی پروڈکس کا استعمال اپنے چہرے پر کیا، لیکن کچھ زیادہ فرق نظر نہیں آیا

انہوں نےمزید بتایا کہ آخر کار تھک ہار کر میں نے خود گھریلو ٹوٹکے آزمانے شروع کیے،ایک دن میں نے ٹک ٹاک پر ایک وڈیو دیکھی جس میں ایک لڑکی اپنا چہرہ آئس کیوب سے بھرے پانی میں ڈال رہی ہے جسے آئس واٹر فیشل کہتے ہیں، دیکھنے میں یہ کافی آسان لگ رہا تھا تو میں نے اس طریقے کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیے: بڑھتی گرمیوں اور دھوپ سے الرجی سے دو رنگت کی جلد ہوگئی، اب کیا کریں؟

اس فیشل کو آزمانے کے لیے زیادہ سامان کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے صرف ایک بڑے پیالے میں ٹھنڈا پانی اور کچھ آئس کیوبز ڈالنے ہوتے ہیں، کچھ لوگ اس میں کھیرے بھی شامل کرتے ہیں اور پھر ٹھنڈے پانی میں اپنا منہ کچھ منٹ کے لیے رکھنا ہوتا ہے۔

جین کا کہنا تھا کہ ’اس طریقے کا تجربہ کرنے میں مجھے تھوڑی گھبراہٹ محسوس ہورہی تھی لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ اسے ایک ہفتے تک ضرور آزمانا ہے۔ 

’تجربہ کرنا سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا‘

جین کہتی ہیں کہ ’یہ تجربہ کرنے سے پہلے میں نے اپنے کاسمیٹک ڈرماٹولوجسٹ سے رجوع کیا تھا تاکہ آئس فیشل کے ممکنہ خطرات اور فوائد کے بارے میں معلومات حاصل کرسکوں۔ ’

کاسمیٹک ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر مشیل گرین کہتی ہیں کہ آئس واٹر فیشل کا طریقہ نیا نہیں ہے۔

Ice Water Facial Benfits

انہوں نے بتایا کہ جلد پر برف لگانے کا طریقہ نیا نہیں ہے، درحقیقت برفیلے پانی میں چہرہ ڈالنےکی تھراپی صدیوں سے چلی آرہی ہے، اس کے کئی فائدے ہیں، مثال کے طور پر یہ چہرے کی سوجن کو کم کرتا ہے، جلد کی رنگت نکھارنے میں مدد اور جھریوں سے نجات پانے کے علاوہ کیل مہاسے بھی کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔’

ڈاکٹر مشیل گرین نے مزید بتایا کہ آئس فیشل چہرے پر موجود زہریلے مادوں سے بھی نجات کا ذریعہ ہوسکتا ہے، اس کے علاوہ چہرے میں خون کی روانی میں تیزی کے ساتھ ساتھ جلد کی رنگت کو نکھارتی ہے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ آئس فیشل کا زیادہ استعمال چہرے کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر مشیل نے بتایا کہ چہرے کو آئس کیوب سے بھرے ٹھنڈے پانی میں زیادہ دیر تک رکھنا ٹھیک نہیں ہے، اگر پانی بہت زیادہ ٹھنڈا ہو تو جلد میں جلن بھی ہو سکتی ہے۔’

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آپ کو جلد کی کوئی بیماری لاحق ہے تو اس تھراپی کا استعمال نہ کریں۔

ہالی وڈ ہو یا بالی وڈ ہو دنیا بھر کی تمام اداکاروں اور ماڈلز نے اس تھراپی سے فائدہ اٹھایا ہے۔

Hania Amair ice water facial

پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اس تھراپی کی ویڈیو شئیر کی ہے۔

کیترینہ کیف

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کیتر ینہ کیف بھی ویڈیو میں یہ فیشل کرتی نظر آرہی ہیں

بیلا حدید

معروف امریکی ماڈل بیلا حدید بھی یہ فیشل کرتی نظر آئی

عالیہ بھٹ

گنگو بائی عالیہ بھٹ بھی اس فیشل کو انجوائے کرتی نظر آئی

کیا آپ بھی اس فیشل کو ٹرائی کرنا چاہے گی؟


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *