ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کا مقبولیت کیلئے جھوٹے قتل کا ڈرامہ


0

ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، یہاں ہمارا ایک کامل یقین ہے کہ موت برحق ہے، جس کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہونا ہے البتہ جب تک اس فانی زندگی میں ہیں، موت کی خواہش کرنا، یا موت کا ڈرامہ کرنا ایک برا عمل سمجھا جاتا ہے، گھر کے بڑے بوڑھے ہمیشہ اس پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ ہر معاشرے کی طرح ہمارے معاشرے میں بھی چند لوگ ایسے ہیں جنہیں بےعقل اور بیوقوف نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے ۔

ان دنوں میں موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کا کافی کریز ہیں، لوگ مشہور ہونے کے لئے مختلف قسم کی ویڈیوز بناتے ہیں۔ یہی نہیں کبھی کبھار محض چند لائکس اور فالورز کے لئے اخلاقیات سے گرا ویڈیو مواد بھی تیار کیا کاتا ہے۔ جس کی سب سے بڑی حال ہی میں دیکھنے کو ملی، جہاں معروف ٹک ٹاک اسٹار نائلہ جٹ نے محض اپنے کچھ فالوورز بڑھانے کے لئے اپنی موت کا ڈرامہ کیا۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاک اسٹار نائلہ جٹ متنازعہ طور پر خود اپنی موت کا ڈرامہ کیا، اس سلسلے میں ان کی کچھ تصاویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔ جس کے بعد ان کی موت کی خبر کامیابی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مقبول ٹرینڈ بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اچانک معروف ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کی موت کی خبر نے ان کے پرستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کرکے رکھ دیا۔ بعدازاں ان کی موت کی خبر کے ساتھ دوسری خبر بھی وائرل ہوئی کہ نائلہ جٹ کی اچانک موت نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے، لہذا انہیں انصاف ملنا چاہئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایک بڑی خبر بن گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ھیش ٹیگ جسٹس فور نائلہ جٹ ٹوئیٹر پر مقبول تریں ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔

تاہم، یہ معاملہ زیادہ لمبا چل نہ چل سکا، ہم سب سوشل میڈیا کے دور میں جی رہے ہیں، یہاں حقیقت زیادہ دیر تک۔ چھپ نہیں سکتی، ایسا ہی ٹک ٹاکر نائلہ کے معاملے میں بھی دیکھنے کو جہاں جلد ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے کی کھوج لگا لی اور حقیقت ان کے سامنے آگئی کہ موت خبر محض جھوٹ پر مبنی ہے۔

اس ہی دوران ٹک ٹاک اسٹار نائلہ جٹ کی جانب سے بھی کچھ دیر میں یہ موقف سامنے آیا کہ ان کی موت سے متعلق خبر محض جھوٹ ہے اور افواہ پر مبنی ہے۔ یہی نہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے موبائل فون نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، انہیں اس بات کا بھی علم نہیں کہ آخر یہ افواہ شروع کیسے ہوئی؟ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کا اسٹاگرام اکاؤنٹ کون استعمال کررہا ہے۔

دوسری جانب اس معاملے کی حقیقت سے متعلق کئی اہم شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ جس سے بظاہر تو یہی ظاہر ہوتا پے کہ یہ سب کچھ ایک ڈرامہ تھا، جوکہ خود ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کی جانب سے کیا گیا تھا، اس سے متعلق ایک آڈیو ٹیپ بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس یہی لگتا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار نائلہ جٹ نے اپنے قتل کا ڈرامہ خود کیا تھا۔

جیسا کہ اس طرح کے واقعات کے بار بار ہونے سے اس بات کا اندازہ ہوتا کہ شاید کچھ ٹک ٹاکرز کے لئے موت محض ایک مذاق ہے، ٹک ٹاکر نائلہ جٹ کے مطابق، چونکہ بہت سے لوگ اپنی موت کا جعلی بناتے ہیان اور پھر وہ کیوں زندہ ہوجاتے ہیں، لہذا وہ ایسا کیوں نہیں کرسکتی ہیں۔ انہیں بھی اپنی موت کا بہانہ بنانے کا مساوی حق حاصل ہے۔

بظاہر یہ تمام معاملہ شہرت کا نظر آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے لوگ سستی شہرت اور مقبولیت کے لئے کچھ بھی کریں گے۔ اس پر جہاں سن کر افسوس ہوتا ہے وہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لوگ انہیں اخلاقیات گری ہوئی حرکت قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس قبل بھی کئی ٹک ٹاک اسٹارز نے اس طرح کا غیر اخلاقی مذاق محض چند لائکس اور فالورز پڑھانے کے لئے یہ کام سرانجام دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *