کراچی میں نویں جماعت کے طلباء کا بڑا کارنامہ، قوم کا سر فخر سے بلند


0

کہتے ہیں مشکلات اور آزمائش تو ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں، انسان کو محض حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، ایک بار حوصلہ آجائے تو پھر کتنی ہی بڑی مشکل ہو یا کتنی ہی بڑی پریشانی، وہ پھر انسان کو روک نہیں سکتی ہے اور نہ ہی اس کے ارادوں کو کمزور کرسکتا ہے، ایسی ایک کہانی کراچی کے ہونہار بیٹے کی ہے، جس نے چھوٹی سی عمر میں آج پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔

یہ کہانی ہے کراچی کے ہونہار نبیل کی جو ابھی محض 9 نویں جماعت میں ہے لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا معروف ترین موبائل فون ایپلیکیشن واٹس ایپ کی طرز کی ایک ایپلیکیشن بنائی ہے، جس کا نام ایف ایف میٹنگ یعنی فیملی فرینڈ میٹنگ رکھا گیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز مشہور سماجی کارکن جعفریہ ڈیزاسٹر سیل (جی ڈی سی) کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس نے بچے کے گھر کا دورہ کیا۔ نبیل اور ان کے اہلخانہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیر میں ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہیں نبیل کے والد زلفی صاحب اپنے محلے میں ہی ایک ہوٹل کے باہر کھڑے ہوکر گھر کے بنے ہوئے چھولے اور ڈونٹس بیچتے ہیں، کس بنیاد طور پر یہ ان کا پیشہ نہیں، وہ چار سال قبل ایک نجی ٹی وی چینل میں آڈیو ہیڈ تھے لیکن افسوس کے ساتھ انہیں نوکری سے نکال ریا گیا۔ لیکن مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود زلفی صاحب نے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔

جنرل سیکرٹری جی ڈی سی ظفر عباس سے بات کرتے ہوئے نبیل نے اپنی موبائل ایپلیکیشن دیکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے واٹس سے ایک بڑی موبائل ایپلیکیشن بنائی ہے، جس میں ناصرف لاتعداد لوگوں کو میسجز کئے جاسکتے ہیں بلکہ آڈیو ویڈیو کال بھی کی جاسکتی ہیں۔ فیملی فرینڈ میٹنگ نامی موبائل ایپلیکیشن اپنے صارفین کو مختلف چینل کی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے، جو ان کے کاروبار کے لئے بےحد مفید ثابت ہوسکتی ہے جبکہ وہ ایپلیکیشن میں اپنے خود کے چینل بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔

نبیل نے اپنی ایپلیکیشن کے حوالے سے مزید بتایا کہ جس طرح دیگر موبائل ایپلیکیشن میں گروپ بنانے کی سہولیات موجود ہوتی ہیں بالکل اس ہی طرح اس موبائل ایپلیکیشن میں بھی گروپ بنانے کی سہولت ہے، جس میں دو لاکھ تک کے قریب لوگوں کو ایک گروپ رکھا جاسکتا ہے۔ اس موبائل ایپلیکیشن میں کچھ اہم اور اضافی سہولیات بھی ہیں، جو اس سے پہلے کسی اور موبائل ایپلیکیشن میں دی گئیں ہیں، یعنی اس موبائل ایپلیکیشن میں یہ آپشنز بھی رکھے گئے ہیں کہ اگر کسی کی آنکھیں کمزور ہیں تو وہ آسانی سے اسکرین کو بڑا کرسکتا ہے جبکہ کلر بلائنڈ لوگوں کے بھی زبردست آپشن متعارف کروائے گئے ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں کافی کمی آسکے گی۔

قوم کے فخر نبیل نے ظفر عباس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے اس ایپلیکیشن کو بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا ہے، فلحال یہ موبائل ایپلیکیشن صرف اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے لئے دستیاب ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نبیل کے پاس ایک پرانا لیپ ٹاپ ہے، جو اس نے اور اس کے والد نے بڑی محنت کرکے 10 ہزار روپے میں لیا تھا۔ لیکن کچھ کرنے کا عظم اور حوصلہ ہو تو پھر چیز کی قیمت نہیں دیکھی جاتی، انسان کا جذبہ دیکھا جاتا ہے، جو نبیل کے پاس تھا، جس کے پاس سہولیات کم تھیں لیکن ارادے کئی سہولیات رکھنے والوں سے بلند تھے۔

عموماً انٹرنیٹ صارفین کو ڈر وخوف رہتا ہے کہ وہ جو موبائل ایپلیکیشنز استعمال کررہے ہیں، وہاں موجود ان کا ڈیٹا محفوظ ہے یا نہیں لہذا اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نبیل نے اپنی موبائل ایپلیکیشن میں صارفین کے ڈیٹا کو لیکر ایک سسٹم بنایا گیا ہے، کہ لوگوں کا کسی بھی کسی کا ڈیٹا نہ تو لیک ہوگا اور نہ ہی ریکارڈ ہوسکے گے بلکہ سیکریٹ چیٹ کا بھی آپشن دیا گیا، جس سے ڈیٹا 8،7 منٹ میں خود ہی ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

جی ڈی سی کی جانب سے ہونہار نبیل کو فوری طور ایپل نامی کمپنی کا لیپ ٹاپ بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ وہ جلد از جلد اس موبائل ایپلیکیشن کو ایپل کے صارفین کے لئے تیار کرسکیں۔ نبیل کے مطابق اب تک فیملی فرینڈ میٹنگ موبائل ایپلیکیشن کو ایک لاکھ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔ جبکہ وہ آئندہ ایک سال کے عرصے میں ایپل صارفین کے لئے ایپلیکیشن بنانے کا عزم رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ نبیل نے مشکل اور کٹھن حالات کے باوجود جو کارنامہ سرانجام دیا ہے، وہ ناصرف قابل ستائش ہے بلکہ پورے معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا سبق ہے کہ حالات جو بھی ہوں، ہمت اور حوصلہ مضبوط رکھنا چاہئے۔ یہ اب ہم سب پر ایک اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس ہونہار بچے کی تخلیق کو پروموٹ کریں تاکہ عالمی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن ہوسکے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *