کیا آپ بھی منہ کی بدبو سے پریشان ہیں؟


0

منہ سے بدبو آنے جیسا ناگوار تجربہ سب ہی رکھتے ہیں جو نہ صرف ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کیفیت کے بعد سامنے بیٹھا شخص بھی ہم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔

آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ دُنیا میں 80 ملین سے زیادہ لوگ اس مسئلے کا شکار ہیں اور بُرش کرنے کے باوجود وہ مُنہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پاتے۔

منہ سے بدبو آنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے دوستوں کی محفل میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔

منہ سے بدبوکیوں آتی ہے؟

طبی ماہرین کی رائے کے مطابق منہ سے مسلسل بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں، یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا ہے، یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے

عام لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ جراثیم منہ میں موجود شکر اور اسٹارچ کو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔

Munh Ki Badboo

ہر انسان کی سانس کی بدبو مختلف ہوتی ہے ، جو کہ کسی اندرونی یا بیرونی وجہ پر منحصر ہے۔ کچھ لوگ اپنی سانس کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں حالانکہ ان کے منہ میں بدبو نہیں ہوتی ہے ، جبکہ دوسروں کی سانس خراب ہوتی ہے اور وہ اسے نہیں جانتے۔ چونکہ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آپ کی اپنی سانس کی خوشبو کیسی ہے ، اپنے قریبی دوست یا رشتہ دار سے پوچھاجاسکتا ہے کہ آپ کے منہ کی بدبو کیسی ہے اور اپنے سانس کی بدبو سے متعلق سوالات کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

زیادہ تر بری سانس کی وجوہات آپ کے منہ سے شروع ہوتی ہے ،اس کے علاوہ اور بھی بہت سی ممکنہ ۔وجوہات ہوسکتی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

کھانا

منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے، عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے، کچھ کھانے مثلاً پیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔

کافی اور چائے کا زیادہ استعمال

Munh ki Badboo
Image Source:Harvard Health

کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے۔

دانتوں کی ناقص صفائی

اگر آپ روزانہ برش اور فلوس نہیں کرتے ہیں تو ، کھانے کے ذرات آپ کے منہ میں رہ جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہے۔ بیکٹیریا کی ایک تہہ یا پلاک،آپ کے دانتوں پر بن جاتی ہے۔جس کی وجہ سے  آپ کی زبان پر بھی وہ بیکٹیریا  پیدا ہوسکتا ہے جو بدبو پیدا کرتا ہے۔ دانت جو باقاعدگی سے صاف نہیں کئے جاتے  ہیں یا مناسب طریقے سے فٹ نہیں ہوتے ہیں ان میں کھانے کے ذرات پھنس کر منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا پیدا کر سکتے ہیں؛۔

خشک منہ

 تھوک آپ کے منہ کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہے ،اور ایسے ذرات کو ہٹا دیتی ہے جو بدبو پیدا کرتے ہیں۔ ایسی حالت کو خشک منہ یا زیروسٹومیا ​​کہا جاتا ہے خشک منہ قدرتی طور پر نیند کے دوران ہوتا ہے ، جس کی وجہ سے “صبح کی سانس” بدبودار ہوتی ہے اور اگر آپ منہ کھول کر سوتے ہیں توآپکی سانس مزید خراب ہوسکتی ہے۔ دائمی خشک منہ آپ کے تھوک کے غدود اور کچھ اور بیماریوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

تمباکو نوشی

جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے ۔

مزید پڑھیے آٹھ تمباکو نوشی کے نقصانات آپکی صحت پر کیا ہیں؟:

ادویات

بعض ادویات ایسی ہوتی یں جن کے استعمال سے منہ سے بو آنا شروع ہوجاتی ہے۔اگر آپ کو کبھی ادویات استعمال کرنے کی وجہ سے ایسا ہو تو پریشان مت ہوں اور کچھ دن انتظار کریں اور ساتھ ہی دودھ اور دہی کا استعمال کریں،یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

منہ کا انفیکشن

 زبان کی سرجری کے بعد کے زخموں کی وجہ سے سانس کی خرابی ہوسکتی ہے ، جیسے دانت نکلوانا ، یا دانتوں کی یا مسوڑھوں کی بیماری کی وجہ منہ ، ناک اور گلے کے دیگر مسائل کی وجہ سے بھی سانس میں بدبو پیداہوسکتی ہے – اور ٹانسلز میں انفیکشن یا دائمی سوزش بھی منہ کی بدبو میں حصہ ڈال سکتی ہے اور سانس کی بدبو کا سبب  بن سکتی ہے۔

منہ کی بدبو کو کیسے دور کیا جا سکتا ہے؟

دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے ماؤتھ واش اور منٹس جیسی اشیاء پر خرچ کرتے لیکن  کچن میں کچھ چیزیں ایسی بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے بآسانی اس ناگوار بدبوسے پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔

نمک کے پانی سے کلی کرنا

نمک کے پانی سے کلی کرنا فوری طور پر منہ کی بدبو دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے اس کے لیے ایک گلاس گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اسے اچھے سے حل کرلیں ، 30 سیکنڈ تک اس محلول کو منہ میں رکھیں اور پھر کلی کریں یہ عمل 2 سے3 مرتبہ پھر دہرائیں۔

ٹی ٹری آئل

ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری تیل کا استعمال منہ سے بدبو پیدا کرنے والے  بیکٹریا سے لڑنے میں نہ صرف مددگار ہے بلکہ ان بیکٹیریا کی تعداد کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔

Munh ki Badboo
Image Source:Health Line

ٹی ٹری آئل کے چند قطرے ٹوتھ پیسٹ میں ڈال کر یا پھر صرف ٹی ٹری آئل سے دانت برش کرکے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے ٹی ٹری تیل شامل کرکے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

لونگ

لونگ سے بھی سانسوں کو تروتازہ کرنے اور منہ کی بدبو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لونگ جراثیم سے لڑنے اور دانتوں کو سڑنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے لہٰذا دن بھر  میں چند لونگیں چوس کر بھی دن بھر میں کچھ بار استعمال کی جاسکتی ہیں۔

Munh ki Badboo
Image source: The Familysh

لیکن لونگ کا تیل اور  پاؤڈر استعمال نہ کریں۔

سیب کا سرکہ

اگر آپ کو بھی پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ کی بدبو جیسی ناگوار کیفیت کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ استعمال کرکے اس بدبو سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

Munh ki Badboo
Image Source:Health Line

ایک گلاس پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر منہ میں ڈال کر اچھی طرح کلی کریں، یہ قدرتی ماؤتھ واش بھی آپ کو منہ کی بدبو سے چھٹکارا دلائے گا۔

پھل اور سبزیاں

منہ سے بدبو آنے کی ایک بڑی وجہ معدے میں تیزابیت کا ہونا ہے جو عام طور پر زیادہ گوشت کھانے یا بازاری کھانے کھانے سے پیدا ہوتی ہے۔ تازہ سبزیاں اور پھل کھانے سے جہاں اور بہت سے فائدے ہوتے ہیں وہاں یہ منہ میں Saliva کی پروڈکشن بڑھاتے ہیں جس سے خوراک جلد ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے اور منہ سے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا صاف ہو جاتے ہیں۔

Munh ki Badboo
Image Source;Oh Khouser

اگرمنہ سے بدبو محسوس ہورہی تو سیب اور گاجر کا استعمال کریں، یہ عمل منہ کی بدبو کے لیے برش کاکام کرے گا اور دانتوں میں پھنسے بیکٹیریا کو دور کرنے میں مدد دے گا۔

سیب اور گاجر نظام انہضام کو تندرست رکھنے میں انتہائی مددگار ہیں، نظام انہضام خراب ہو تو پیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے اور پیٹ کی گیس جب مُنہ کے راستے خارج ہوتی ہے تو سانس بدبودار کر دیتی ہے، سیب اور گاجر کو چبا چبا کر کھانے سے پیٹ میں گیس پیدا نہیں ہوتی اور یہ سانس کو تازہ رکھتے ہیں۔

Munh Ki Badboo aur Pani

زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال

اگرمنہ خشک ہوجائے تو پھر بھی منہ سے بو آتی ہے۔  پانی کا   زیادہ سے زیادہ استعمال  کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔

Munh ki Badboo
Image Source:google

پانی پینے سے منہ اور دانتوں میں پڑے خوراک کے چھوٹے ذرات صاف ہوجاتے ہیں اور یہ ذرات اگر دیر تک مُنہ یا دانتوں میں پھنسے رہیں تو بدبو پیدا کرنا شروع کر دیتے ہیں، لہٰذا پانی کی ایک بوتل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد پانی پیئں، اس سے نہ صرف آپ کا جسم ہائیڈریٹ رہے گا بلکہ یہ خوراک کو جلد ہضم کرنے میں بھی آپ کی مدد کرے گا۔

دہی

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں۔لہذادہی کا استعمال کرنا چاہیے۔ دہی میں شامل انسان دوست بیکٹریا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مفید ہیں، جس سے مُنہ کی بدبو بھی ختم ہوتی ہے۔ مگر دہی کو چینی ڈال کر استعمال نہیں کرنا چاہیے وگرنہ یہ تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

munh ki badboo
Image Source:Times Food

سبز چائے کا قہوہ

سبز چائے کا قہوہ بے شمار خُوبیوں کا حامل ہے یہ جہاں ہمارے دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے وہاں جسم کی فاضل چربی کو پگھلانے میں بھی انتہائی مددگار ہے، سبز چائے کا قہوہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے اور سانس میں بدبو پیدا کرنے والے عناصر کا خاتمہ کردیتا ہے۔

الائچی

خوشبو دار مصالحہ سونف اور الائچی بھی بدبو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اپنے منہ میں ایک الائچی چپا کر تھوڑی دیر رکھ لیجیے ایسا کرنے سے منہ کی بدبو اسی وقت ختم ہوجاتی ہے۔

Munh ki badboo
Image Source:karachi Pansar

سٹرس فروٹ

لیموں، کینوں، مالٹے اور دُوسرے سٹرس فروٹس جہاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں وہاں یہ جسم کے فاضل مادوں کو خارج کرکے نظام انہضام کو فعال کر دیتے ہیں جسے سے سانس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور مُنہ کا ذائقہ بھی مزیدار رہتا ہے۔

Munh ki Badboo
Image Source:HealthWire

پودینہ

کھانے کے بعد تھوڑا سا پودینہ چبانے سے بھی ;مُنہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور منہ کا ذائقہ تروتازہ ہو جاتا ہے، پودینہ نظام انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور خوراک کو جلد ہضم کرنے میں مددگار ہے۔

Image Source:Free pik

ماؤتھ واش

اگر آپ کی سانس کی خرابی آپ کے دانتوں پر بیکٹیریا یا پلاک   کے جمع ہونے کی وجہ سے ہے تو ، آپ کا دانتوں کا ڈاکٹر منہ کو صاف رکھنے کے ایسا ماوتھ واش   تجویزکرسکتا ہے جو بیکٹیریا کو مارسکتا ہو۔ ا دانتوں کا ڈاکٹر ایسے ٹوتھ پیسٹ  بھی  تجویز کرسکتا ہے جس میں اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہوتا ہے تاکہ  اس بیکٹیریا کو ختم کیا جاسکے جو پلاک بننے کا سبب بنتے ہیں۔

کچن میں موجود اشیاء سے بھی ماؤتھ واش بنایا جاسکتا ہے۔

ایک کپ گرم پانی میں آدھا چمچ دارچینی، دو لیموں کا عرق، ڈیڑھ چمچ شہد، آدھا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر جار میں ڈال کر ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *