بھارتی خاتون کا پاکستانی لڑکے سے نکاح


0

آج کل پاکستان اور بھارت میں جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہو رہا ہے وہ بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر اور پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو ہے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون آن لائن گیم (پب جی  ) کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد چار بچوں سمیت غیر قانونی طریقے سے نیپال پہنچی، سیما نے بھارتی لڑکے سچن سے شادی بھی کر لی ہے اور اس کا کہنا ہے میں اب سچن کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔

Anju Nusrullha Nikkha

اس کےکچھ دن بعدیہ خبر سامنے آئی کہ ایک بھارتی  35سالہ خاتون انجو   بھی اپنےپاکستانی دوست  نصر اللہ سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچ گئی البتہ انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی کاروائی پوری کی ہے اور اسے باقاعدہ طور پرپاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے لیٹر بھی جاری کر کے دیاہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے  ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی

ڈی آئی جی مالا کنڈ کے مطابق دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا اس موقع پر انجو کالا برقع پہن کر اپر دیر کی ضلعی عدالت میں پیش ہوئیں، اور نکاح سے قبل انجو نے اسلام قبول کیا اور اس کا اسلامی نام ”فاطمہ“ رکھا گیا۔ جس کے بعد  بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سےگھر منتقل کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ انجو ویزہ لیکر پاکستان پہنچی تھی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اپردیر کے لیے موزوں ہے

anju nusrullha nikkha
Image Source:Haleem news

دوسری جانب خاتون نے پہلی بار ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہوں، یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کریں، جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں، قانونی طریقے سے پلاننگ کے ساتھ پاکستان آئی ہوں‘۔

  شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیربالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

انجو کے شوہر کا بیان

بھارتی میڈیا کے مطابق انجو کے شوہراروند اپنی اہلیہ کے واپس آنے کے لیے پرامید ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انجو نے اپنے شوہر اَروند کو بتایا تھا کہ وہ ریاست راجستھان کے شہر جے پور جا رہی ہیں تاہم اتوار کے دن اروند کو میڈیا کے ذریعے علم ہوا کہ اُن کی اہلیہ بارڈر کے پار ہیں۔

اروند نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کا اُن سے وٹس ایپ کے ذریعے رابطہ تھا اور اتوار کی شام چار بجے انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں ہیں اور دو سے تین دنوں بعد واپس آ جائیں گی۔

جب اروند سے انجو کے پاکستان میں دوست کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم تھا اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کی اہلیہ ان کے پاس واپس آجائے گی۔

اردند نے مزید بتایا کہ انجو نے 2020 میں پاسپورٹ بنوایا کیونکہ وہ بیرون ملک نوکری کرنا چاہتی تھیں۔ اروند بھیواڑی شہر میں کام کرتے ہیں اور انجو نجی فرم میں بائیو ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔

anju nusrullha nikkha
Image Source:

انجو کا حلفی بیان

بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں اپنا  بیان حلفی  بھی جمع کرادیا ہے جس میں انجو کا کہنا ہے کہ  میرا سابق نام انجوتھا اور میرا تعلق  عیسائی مذہب سے  تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے۔10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ہے اورنصراللہ میرا شرعی اور قانونی شوہر ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔

میں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی، پہلے میں بھوادی سے نئی دلی پہنچی، پھر دلی سے امرتسر کا سفر کیا اور پھر وہاں سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچی۔

ہماری دوستی 2019 میں فیس بک کے ذریعے ہوئی اور ہم نے پہلے فیس بک پر ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی پھر کچھ عرصے بعد واٹس ایپ نمبر شیئر کیے اور پھر اس پر بات چیت شروع کردی، میں نے اس حوالے سے پہلے ہی دن اپنی امی اور بہن کو بتا دیا تھا

انجو نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کے ساتھ شروع سے ہی اچھے تعلقات نہیں تھے، میں کچھ وجوہات کی وجہ سے اس کے ساتھ رہ رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بھائی اور بھابھی کو بھی اپنے ساتھ لے آئی، میں ان کے ساتھ اپنے بچوں کی وجہ سے رہ رہی تھی میں واپس بھارت جانا چاہتی ہوں اور اپنے شوہر سے علیحدہ ہو کر بچوں کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔۔بھارتی لڑکی نے مزید کہا کہ میری گروگرم میں نوکری بھی ہےچھٹی کروں تو کسی اور کو نوکری پر رکھ لینا۔

انجوکا کہنا تھا کہ میرا سیما حیدر کے ساتھ موازنہ کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، میں یہاں بالکل محفوظ ہوں


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *