ماہرہ خان اور صبا قمر کیساتھ ہیرو نہیں آسکتا، منیب بٹ نے وجہ بتا دی


0

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار اور اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، ان کا شمار ملک کے اُبھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے، لیکن پُرکشش شخصیت اور باصلاحیت اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے منیب بٹ کا خیال ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہ صباء قمر ان سے عمر میں بڑی ہیں، وہ ان کے ساتھ بطور ہیرو نہیں آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار منیب بٹ اور اداکارہ امر خان ،اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے لئے شریک ہوئے، اس دوران پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے دونوں فنکاروں سے کئی دلچسپ سوالات کئے۔

Image Source: Instagram

اس دوران پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے اداکار منیب بٹ سے سوال کیا کہ آپ کس ہیروئن کے ساتھ رومانوی فلم بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟ جس پر منیب بٹ نے کہا مجھے اداکارہ یمنیٰ زیدی بہت پسند ہے۔ تو میزبان ندا یاسر نے اپنے سوال کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہاں ڈرامے کی نہیں فلم کی بات ہو رہی ہے، آپ فلم میں کس کے ساتھ ہیرو آنا چاہیں گے؟ جس پر منیب بٹ نے کہا کیا یمنیٰ زیدی فلم میں کام نہیں کرسکتی مجھے لگتا ہے کہ وہ بہترین پرفارمر ہے۔ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

چنانچہ ندا یاسر نے اپنی بات پر مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلمی ہیروئن کی بات کر رہی ہیں، جیسے ماہرہ خان یا صبا قمر۔ جس پر منیب بٹ نے ندا یاسر کی اس بات کے جواب میں فوراً کہا نہیں یہ دونوں تو ان سے عمر میں بہت بڑی ہیں اگر وہ ان دونوں کے ساتھ ہیرو آئے تو چھوٹا لگیں گے۔

اداکار منیب بٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر ان کی سینئرز ہیں لہذا وہ اپنی ایج گروپ کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہئیں گے۔

اس ہی شو کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں منیب بٹ بیٹیوں سے متعلق اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے انسان کو ایسا ہونا چاہئے جیسا آپ دوسروں سے امیدیں لگاتے ہیں۔ میری بھی ایک بیٹی ہے لہذا میں کوشش کرتا ہوں کہ میں ایسا شوہر یا داماد بنوں جیسا میں چاہوں گا کہ میری بیٹی کو شوہر ملے۔ مجھے لگتا ہے یہ مکافات عمل ہے اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کچھ غلط کروں گا تو آگے میری بھی بیٹی ہے ۔‘‘

واضح رہے 29 سالہ اداکار منیب بٹ نے سال 2012 میں شوبز کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ہم نشین سے کیا تھا، جس کے بعد گویا انہوں نے پھر زندگی میں پلٹ کر نہ دیکھا ہو، بےقصور، گوگلی محلہ، خاتون منزل، خواب سرائے، باندی، کیسا ہے نصیبان اور یاریاں سمیت کئی سپر ہٹ ڈراموں میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری پیش کی۔

aiman muneeb

بعدازاں سال 2018 میں اداکار منیب بٹ، اداکارہ ایمن خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔ اس خوبصورت جوڑے کی مہندی، مایوں، ڈھولکی، بارات، ولیمہ سمیت دیگر پروگرام کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گے۔ جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کافی وائرل رہیں تھیں۔

مزید پڑھیں : منال اور احسن کا نکاح، ایمن خان کی آنکھیں اشک بار، تصاویر وائرل

اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک خبر سامنے آئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان کی شادی ی تقریبات میں 70 کروڑ روپے خرچ کئے گئے تھے، اسے پاکستان شوبز کی مہنگی ترین شادی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اداکارہ ایمن خان نے ایوارڈ تقریب میں اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم خود حیرت زدہ ہوگئے تھے۔ البتہ یہ خبر محض ایک افواہ اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *