کیا حریم شاہ کی جانب سے شئیر کردہ تصویر شوہر کی ہے؟


0

معروف ٹک اسٹار حریم کے نام سے آج کون واقف نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تنازعات کے باعث وہ آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل خاتون ٹک ٹاک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ جلد وہ شوہر کے نام سے لوگوں کو آگاہ کریں گی۔ اس خبر نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر کھلبلی پیدا کردی تھی۔ شوہر کے نام کو لیکر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ البتہ اب حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کی ہے؟ لیکن مذکورہ شخصیت آخر کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل جون کے مہینے میں جیو نیوز پر حریم شاہ نے اس خبر کی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ فلحال کچھ وقت کے لئے اپنے شوہر کا نام منظر عام پر نہیں لانا چاہتی ہیں۔ وہ جلد ہی اپنی شادی اور شوہر کی تفصیلات سے خود ہی میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

Image Source: File

دلچسپ بات یہ ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے اس خبر کو اس وقت جاری کیا گیا، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر انگلی میں ہیرے کی انگوٹی پہنے تصویر شئیر کی اور عنوان دیا، الحمدلله۔ لہذا اس کے بعد ان کی منگنی کی خبریں وائرل ہوگئیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے حریم شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ جوں ہی انہیں اجازت ملے گی، وہ اپنے شوہر کی تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے کہ انہوں نے پہلے بتایا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ جلد ہی وہ اپنی بیوی سے اجازت لے لیں گے اور اپنی فیملی کو اس فیصلے سے آگاہ کریں گے، وہ اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کردیں گی۔

لہذا اب لگتا ہے کہ شاید ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو اجازت مل چکی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے بارے میں آگاہ کرسکتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز حریم شاہ نے ایک شخص کے ہمراہ سلیفی شئیر کی ہے، جس کا عنوان انہوں نے مائی لائف یعنی میری زندگی دیا ہے۔ جس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ شاید یہی حریم شاہ کے شوہر ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل جب حریم شاہ نے اپنی شادی کی خبر تصدیق کی تھی، تو ان کے شوہر لے نام کو لیکر قیاس آرائیاں جاری تھیں، جس پر حریم شاہ نے تمام لوگوں سے درخواست کی تھی کہ ان کے نام کو ہر کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے، ان کے شوہر شادی شدہ ہیں۔ یہ بات حقیقت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی سیاسی رہنماؤں کے نام حریم شاہ کے ساتھ جوڑے گئے، جن میں سعید غنی سے لیکر سید ذوالفقار علی شاہ سب شامل تھے، البتہ حریم شاہ نے کسی کے نام کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Image Source: Instagram

حریم شاہ نے کہا کہ، “وہ واضح طور پر ہر ایک سے کہیں گی کہ وہ مجھے ہر کسی کے ساتھ جوڑنا بند کرے۔” “اس سے پہلے ، میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں تھا اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ وہ ریلشن شپ میں تھیں۔”

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی سے مایوس

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کی آئی ڈی کو پروموٹ کررہے یا کسی کے ساتھ کوئی پروموشنل ویڈیو بنا رہے ہیں، اس کا پرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اس کے ساتھ ریلشن شپ میں ہیں۔ ان کا کسی کے ساتھ کوئی ریلشن شپ نہیں ہے، اور نہ ہی ماضی میں کوئی رہا ہے۔ لہٰذا لوگوں کی تصاویریں میرے سے شئیر کرنے سے اجتناب کریں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں پسند ہیں، وہ سنجیدہ طور پر پسند ہیں “. یہی نہیں انہیں محض بلاول ہی نہیں پسند بلکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی پسند ہے۔ جبکہ بعدازاں انٹرویو میں پوچھے گئے سوال میں ان سے ایک بار پوچھا گیا بلاول کے حوالے سے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format