احسن سے پہلی ملاقات میں ہی لگا شادی شدہ ہوں، اداکارہ منال خان


0

یوں تو اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، لیکن اداکارہ کا ماننا ہے کہ جب ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی، اس وقت ہی انہوں نے محسوس کرلیا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہیں۔

حال ہی میں نوبیاہتا جوڑے منال خان نے شادی کے بعد پہلی بار ایک فیشن ویک میں شوہر اداکار احسن محسن اکرام کے ہمراہ شرکت کی، جہاں اداکارہ نے ملبوسات کی نمائش میں حصہ لیا۔ اگرچے دونوں کو بار سوشل میڈیا پر مختلف وجوہات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بناتے دیکھا لیکن اس بار انہیں اداکارہ کے حالیہ بیان پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق جمعے کو پینٹین ہم برائیڈل کاؤچر ویک کے 19 ویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک کے کئی نامور فیشن سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کرکے ایونٹ میں چار چاند لگائے۔

فیشن ایونٹ میں ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے فیشن ڈیزائنرز کے ذریعے دلہن کے لباس کے جدید ترین رجحانات اور ڈیزائنز کی نمائش کی گئی، جنہیں نامور فنکاروں نے زیب تن کیا اور ریپ پر واک کرکے موجود حاضرین کی خود داد سمیٹھی۔

Image Source: Instagram

فیشن ویک کے دوسرے دن ایک ڈیزائنر کے لیے اداکارہ منال خان سمیت دیگر اداکاروں نے ریمپ پر واک کی۔ اس دوران جہاں اداکارہ علیزے شاہ کی ریمپ پر گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی وہیں اداکارہ منال خان کی بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔ جس میں ایک آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ کے ساتھ بات چیت کا ایک ویڈیو کلپ ہے، جہاں انہوں نے اپنی ازواجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شادی سے پہلے اور بعد کی زندگی میں کوئی فرق ہے، جس پر اداکارہ نے کہا کہ ، ’’بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، مزہ آرہا ہے۔ جب وہ پہلی بار احسن محسن سے ملی تھیں تب ہی انہوں نے خود کو ان سے شادی شدہ محسوس کیا تھا، لہذا انہیں شادی کے بعد کی زندگی میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہو رہا۔

بعدازاں جوں ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اداکارہ منال خان کو شادی پر ان کے تبصروں پر ٹرولنگ کے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے پرچائی اداکارہ کو ان کے خیالات پر خوب ٹرول کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔ صارفین کا ماننا ہے کہ کسی لڑکے سے ملنے کے بعد کیسے کوئی شخص اپنے آپ کو شادی شدہ محسوس کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب

واضح رہے اداکارہ منال خان اور ان کے شوہر محسن احسن اکرام کو کئی مواقع پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل اداکارہ کو شوہر احسن اکرام کی جانب سے ایک ہیرے کا سیٹ بطور تحفے میں دیا گیا تھا۔ اداکارہ نے خوبصورت لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں سے شئیر کی گئی تھی۔

اس موقع پر بہت سے مداحوں نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو شو آف قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ منھ دیکھائی ویڈیو بنا کر اسے شئیر کرنا، اچھا عمل نہیں، ایسی چیزوں کو نجی رہنا چاہئے یا صرف خاندان میں ہی شیئر کیا جانا چاہئے۔

اس ہی طرح اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کے بعد ایک دی جانے والی پارٹی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، جس پر دونوں کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ویڈیو کلپ میں احسن محسن کو ایک بوتل ہلانے، اڑانے کے بعد پیتے پوئے دیکھا گیا تھا، بعدازاں اس سے کئی قیاس آرائیوں کو بھی جوڑا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *