مداح کے فوٹوشوٹ کے دوران چھونے کی کوشش پر مہوش حیات برہم


0

بلاشبہ نامور شخصیت ہونے کے جہاں ڈھیر سے فوائد ہوتے ہیں وہیں ان کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، اسے ہم ایک ملی جولی تھالی کہے سکتے ہیں، افسوس کے ساتھ ہم کئی مواقع پر بھول جاتے ہیں کہ مشہور شخصیات بھی ہماری طرح ایک عام انسان ہیں، ان کی بھی نجی زندگی ہے، انکی ذاتی حدود ہے، جس کا یقیناً ہم سب پر احترام لازمی ہے، لیکن افسوس ایسا نہیں ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اس مسئلے کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ مہوش حیات ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک تقریب میں موجود تھیں، جہاں بہت سے مداح تصاویر لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ اس دوران ایک پرستار کی جانب سے دوران تصویر اداکارہ کی کمرے کے پیچھے سے ہاتھ ڈالتے ہوئے بازو پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی گئی، جسے دیکھ کر ہم ایف ایم کے سی ای او ریحان صدیقی نے مذکورہ شخص کو پیچھے ہٹا دیا۔

Image Source: Instagram

اس عجیب و غریب واقعے کو انسٹاگرام پر ایک فین پیج نے شیئر کیا، جسے بعدازاں اداکارہ مہوش حیات نے بھی اسے شئیر کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ وہ اس واقعے سے آگاہ نہیں تھیں، انہوں نے ریحان صدیقی کے زبردست روئیے کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ریحان صدیقی کو ایک “شریف آدمی” یا “زبردست آدمی” کے طور پر بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کہ “ایک سچا شریف آدمی ہونا کیا ہے”۔ اس دوران ریحان صدیقی نے مہوش حیات کی کہانی کو دوبارہ شیئر کیا اور کہا کہ ، “کچھ لوگوں کو خواتین کے ارد گرد ملنے اور سلام کرنے کے آداب حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ بہت سے مداحوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مشہور شخصیات ‘عوامی ملکیت’ ہرگز نہیں ہوتے ہیں، کوئی بھی شخص، کیسا بھی روائیہ اختیار رکھنے کی اجازت نہیں رکھتا ہے۔ اگر کہیں آپ کے پسندیدہ فنکار آپ کو وقت دیتے ہیں، اچھے انداز میں گفتگو کرتے ہیں اور تصویر بنواتے ہیں، تو بالکل نہ سمجھا جائے، کہ مرضی کے مطابق روائیہ اختیار کرسکتے ہیں۔

اگر مذکورہ تصویر کی ہی بات کرلی جائے، تو یہ اداکارہ مہوش حیات کے پرخلوص روئیے کی مثال ہے کہ انہوں نے مداحوں کیلئے وقت نکالا اور تصاویر بنوائیں، لیکن بطور مداح ہمیں اس چیز کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکاروں کی بھی ذاتی زندگی اور پرسنل اسپیس ہوتا ہے، آپ کو کچھ بھی کرنے سے پہلے اجازت ضرور لینی چاہیے، جس سے ناصرف آپ کو بھی اچھا لگے گا اور سامنے والے کیلئے بھی اچھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات ہوئیں واسع چوہدری سے کیوں خفا؟

واضح رہے اداکارہ صبور علی کو حال ہی میں اپنے شوہر علی انصاری کے ساتھ ایک نجی خاندانی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جس پر اداکارہ نے سخت ناراضگی کا اظہارِ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کیا تھا اور بغیر اجازت ان کی اور شوہر کی ویڈیو بنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ہم سمیت سب کو اس بات کا احساس پیدا کرنا چاہئے کہ کسی کی پرائیویسی ،پرسنل اسپیس اور رضا مندی کے تصور کا احترام ضروری ہے، تاکہ کبھی بھی کسی کو بھی کسی قسم کی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ہمارے پسندیدہ فنکار جب بھی مداحوں سے ملین بغیر ڈر اور خوف کے ملیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *