جوان رہنا ہے تو دن میں کتنے کپ چائے پینی چاہیے؟ ماہرین کی رائے


0

ویسے تو پاکستان کا قومی مشروب گنے کا رس گردانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کے اس ملک میں سب سے زیادہ پیا جانے جانے والا مشروب چائے ہے۔

Image Source: Shrawan Bomjan from Jorpati, Kathmandu, Gulf

خوشی ہو یا غم، جشن ہو یا مُسرت کا کوئی اور موقع، ناشتہ ہو یا رات کا کھانا، پہلی ملاقات ہو یا کوئی پیارا دور دیس جا رہا ہو، چائے کسی نا کسی صورت میں ہماری سب سے پہلی ترجیح رہتی ہے۔

چوں کہ چائے ایک عام، من پسند اور سستا مشروب ہے اس لیے اسے دنیا کے کئی ممالک میں شہری و دیہی علاقوں کے لوگ اسے شوق سے پیتے ہیں اور مہمانوں کی تواضع بھی اسی سے کرتے ہیں۔

کچھ لوگ تو بس پورا دن ایک کپ پر گزرا کر لیتے ہیں مگر کچھ تو ایسے بھی ’’چہوڑے‘‘ ہوتے ہیں جو گرمی میں بھی پانچ چھے کپ چڑھا جاتے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں روزانہ چائے کے 3 ارب سے زیادہ کپ پیے جاتے ہیں۔

مگر ایک دن میں کتنے کپ چائے پینا چاہیے ؟

Kitni Chai Pini Chaye?

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چائے وقت سے پہلے آنے والے بڑھاپے سے بچاتی ہے اور انسان کو جوان رکھتی ہے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چینگدو میں واقع سچوان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دن میں تین کپ چائے پینے سے آپ کی عمر بڑھ سکتی ہے۔

دی لانسیٹ ریجنل ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 30 سے ​​79 سال کی عمر کے 7,900 چینی شہریوں اور 37 سے 73 سال کی عمر کے 5,600 برطانوی بالغوں سے ان کی چائے پینے کی عادتوں سے متعلق پوچھا گیا۔

ان افراد سے چائے کی قسم، روزانہ پیے جانے والے کپ کی تعداد اور ان کے بلڈ پریشر ، کولیسٹرول کا پوچھا گیا اور ان کی عمر سے متعلق سوالات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ مطالعہ ایک مشاہدہ تھا، اس لیے یہ طے کرنا ناممکن تھا کہ چائے پینے سے انسان جوان رہتا ہے یا نہیں اور بڑھاپا تاخیر سے آتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مدینہ منورہ کی خاص چائے کا رازآج ہم آپ کو بتاتے ہیں

البتہ اس تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ باقاعدگی سے چائے پینے والے افراد میں بڑھاپا دیر سے آتا ہے، اس مطالعے میں زیادہ تر تعداد مردوں کی تھی جن میں انزائٹی اور بے خوابی جیسی کیفیت بہت کم تھی۔

محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایک دن میں تین کپ چائے یا چھ سے آٹھ گرام چائے کی پتی پینااینٹی ایجنگ فوائد فراہم کر سکتا ہے، یعنی انسان زیادہ عرصے تک جوان رہ سکتا ہے۔

مطالعہ کے مطابق شرکا جنہوں نے چائے پینا چھوڑ دیا تھا، ان کی عمر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

محققین کا خیال ہے کہ چائے کا بایو ایکٹیو جزو پولیفینول مدافعتی نظام اور میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔

چائے جسم کو تروتازہ اور چاق و چوبند رکھنے کے ساتھ نزلہ، سر درد اور زکام میں بھی راحت پہنچاتی ہے۔ ایک اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چائے کینسر کی روک تھام میں بھی مددگار ہے۔

پاکستانی کتنے روپے کی چائے پیتے ہیں؟

) پاکستانی صرف ایک سال میں 83؍ ارب روپے کی چائے پی گئی، جبکہ مالی سال 2021-22ء میں لاکھوں سائیکلز، موٹر سائیکلز اور ہزاروں رکشے بھی منگوائے گئے۔

پاکستانیوں نے صرف ایک سال میں 83؍ ارب روپے کی چائے پی لی۔ بجٹ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال کی نسبت 22-2021ء میں 13؍ ارب کی زیادہ چائے منگوائی گئی۔

گزشتہ سال پاکستان نے70؍ ارب 82؍ کروڑ کی چائے منگوائی، جبکہ 22-2021ء میں 83؍ ارب 88؍کروڑ سے زائد کی چائے منگوائی۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے6 کھرب سے زائد کی ادویات منگوائیں، پاکستان نے سب سے زیادہ بیرون ملک تولیے، گارمنٹس اور گرم کپڑے برآمد کیے۔

مالی سال 2021-22ء میں پاکستان نے 41؍ لاکھ سے زائد سائیکلیں اور44؍ لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں بھی منگوائیں، جبکہ75؍ ہزار سے زائد رکشے اور 43؍ لاکھ سے زائد کاریں بھی درآمد کی گئیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *