خوشگوار زندگی کے بارہ اُصول پڑھیں


0
khushgawaar zindagi

کہتے ہیں کہ اپنی زندگی سے خوش وہی رہ سکتا ہے جوخود خوش رہنا چاہے اس کا تعلق اندرونی خواہش سے ہے نہ کہ بیرونی عوامل سے،یعنی کوئی بھی بیرونی عناصر(مثلا آپ کا کوئی قریبی دوست ،کوئی رشتہ دار یا دوستوں رشتہ داروں کی محافل) آپ کو خوش نہیں کر سکتے اگر آپ خود خوش نہیں رہنا چاہتے۔

زندگی کی دوسری ضروریات کی طرح اپنی خوشی کی وجوہات و مواقع بھی انسان کو خود تلاش کرنے پڑتے ہیں کیونکہ مصائب، مشکلات اور غم اس زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔لہٰذا غموں کو ہروقت خود پر حاوی رکھنا اور زندگی سے مسلسل شکوے شکایات رکھنا ایک انتہائی منفی طرز عمل ہے جو اگر مستقل رہے تو آپ کو کئی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کی طرف لے جاسکتا ہے۔

Image Source: Unsplash

تو آئیے آج ہم کو خوشگوار زندگی کے 12 ایسے عملی اُصول  بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔

:خوشگوار زندگی کے بارہ اُصول

:نعمتوں کا شکر ادا کریں

Image Source: Unsplash

انسان کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ وہ بےشمار نعمتوں کو محسوس ہی نہیں کرتا۔جیسکہ آپ کے جسم جس کا ہر عضو مکمل اور کارآمد ہے، آپ کے والدین، خیال رکھنے والے بھائی بہن ، مشکل میں مدد کو آنے والے دوست و احباب ،اچھی نوکری، کشادہ گھر وغیرہ ۔۔۔ یہ فہرست بہت طویل ہوسکتی ہےاگر آپ شمار کرنا شروع کریں۔

مقصد متعین کریں

Image Source: Unsplash

خوش رہنے کے لئے ضروری ہے کہ زندگی کسی مقصد کے تحت گزاری جائے۔اپنی ذمہ داریوں سے وقت نکال کر روزانہ دن کا کچھ حصہ اس مقصد کے حصول میں صرف کیجیئے۔ یہ با مقصد گزارا گیا وقت آپ کو نہ صرف اندرونی طور پر راحت پہنچائے گا بلکہ کامیابیوں کے طرف بھی لیکر جائے گا۔

فکر کرنا چھوڑ دیں

Image Source: Unsplash

اپنی زندگی کو اپنے اصولوں کے تحت گزاریں۔ جو لوگ آپ سے مخلص ہیں ان کی رائے اور مشوروں کو ساتھ رکھیں مگر فخر و غرور اور نمود و نمائش سے اپنا دامن بچا کر رکھیں۔

کُھل کر مسکرائیں

Image Source: Unsplash

مسکراہٹ آپ کے ذہنی تناؤ سے نجات میں مدد کرسکتی ہے، اگلی بار جب آپ اداس محسوس کررہے ہوں تو مسکرانے کی کوشش کریں۔ایک اچھا موقع ہے کہ آپ کا موڈ بہتر ہوجائے گا۔مسکراہٹ آپ کے دماغ کو متحرک کرتا ہے جو آپ کی جذباتی حالت پر اثر انداز ہوتے ہیں یعنی یوں سمجھیں کہ مسکراہٹ قدرتی اینٹی ڈپریسنٹ ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش کریں

Image Source: Unsplash

ورزش دماغی اور جسمانی صحت کے لیئے نہایت ضروری ہے۔ یہ ورزش آپ کسی قریبی پارک میں یا گھر میں کسی ایسی جگہ جہاں تازہ ہوا اور روشنی کا گزر ہو وہاں کر سکتے ہیں۔

فیملی کیساتھ وقت گزاریں

Image Source: Unsplash

روزانہ دن کا کوئی ایک وقت ایسا ضرور ہو جب تمام گھر والے ایک ساتھ بیٹھیں اور ہلکی پھلکی گپ شپ لگائیں۔ اس دوران کسی بھی قسم کی اسکرین سے اجتناب برتیں چاہے وہ آپ کے سیل فون کی ہو یا ایل ای ڈی کی۔

دوسروں کے کام آئیں

Image Source: Unsplash

خوشگوار زندگی کے اصول میں سے ایک اہم اصول یہ بھی ہے کہ دن میں ایک بار کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں۔ یقین جانیں دوسروں کے کام  آنے یا کسی کی مشکل دور کرنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔

شکایتیں نہ رکھیں

Image Source: Unsplash

خوشگوار زندگی کا ایک بہترین گُر یہ بھی ہے کہ آپ لوگوں سے توقعات رکھنا چھوڑ دیں۔اپنے حصے کا کام کریں اور صرف اللہ سے اجر کی امید رکھیں۔

بچوں کیساتھ وقت گزاریں

Image Source: Unsplash

بچوں کے ساتھ مختلف کھیل کھیلیں۔ بچوں کی معصوم باتیں محض 5 منٹ میں ہی آپ کی ساری دماغی الجھنیں رفع کردیں گی۔

ماحول میں تبدیلی لائیں

Image Source: Unsplash

یکسانیت سے انسان بیزار ہوجاتا ہے۔اس کا ایک اچھا طریقہ یہ ہے کہ گھر کے اندر اور آس پاس کی چیزیں تبدیل کریں۔ مثلاً فرنیچر کی ترتیب بدل دیں، گھر میں نئے پودے لائیں ،خود سے کوئی پینٹنگ یا کرافٹ بنا کر اپنے کمرے میں لگائیں۔ماحول کی تبدیلی دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

دوستوں کے ساتھ گپ لگائیں

Image Source: Unsplash

اسکول یا کالج کے دوستوں کو فون کریں اور پرانی دلچسپ یادیں تازہ کریں۔اس سے آپکی زندگی کے وہ لمحات پھر سے تروتازہ ہوجائیں گے جو معاش و معاشرت کے بوجھ تلے سوکھ چکا ہے۔ اپنی زندگی کا خوشگوار ترین دن یاد کریں۔

مزید پڑھیں: مسکرائیں اور صحتمند زندگی پائیں، مسکرانے کے چند حیرت انگیز فوائد

پودوں کیساتھ وقت گزاریں

Image Source: Unsplash

باغبانی ایک دھیمی، طبعی اور صبر آزما سرگرمی ہے جو ایک تیز رفتار زندگی میں پرسکون لمحات کی فراہمی آسان بناتی ہے۔اس حوالے سے حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ڈپریشن اور انزائٹی کو دُور بھگایا جاسکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format