کراچی میں خاتون نے بزرگ شہری کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے


-1

پیر کو صدر کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ پر پریڈی تھانے کی حدود میں واقع ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں مبینہ طور پر قتل، سر تن سے جدا کرنے اور لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بیوی کو حراست میں لے لیا۔

ضلع جنوبی کے ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ 65 سالہ معمر شہری شیخ سہیل کی بیوی نے اسے قتل کیا ہے۔

Image Source: FIle

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول کی بیوی رباب کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اس نے ایک ویڈیو بیان میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا تاہم پولیس اس کی مکمل تفتیش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ “شیخ سہیل کو مبینہ طور پر اس کی بیوی نے قتل کیا تھا اور اس کی لاش ان کی رہائش گاہ کے اندر سے ٹکڑوں میں ملی تھی۔” پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دریں اثنا، پریڈی پولیس اسٹیشن کے اہلکار، جو مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ مشتبہ شخص نے اکیلے کام کیا ہو۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اکیلے قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رباب ایسے چکرا رہی تھی جیسے وہ نشے میں ہو اور صاف بول نہیں سکتی تھی۔ تاہم پولیس کے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد چیزیں سامنے آئیں گی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہل خانہ نے رباب کے سہیل کی بیوی ہونے کی تردید کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رباب ڈیڑھ سال قبل طارق روڈ کے قریب ان کے گھر آئی تھی اور اس نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ سہیل اس کا شوہر ہے اور وہ اس کے اخراجات برداشت کرے گا اور اسے ایک مسلم خاتون نان نفقہ کی شق کے تحت الاؤنس دے گا۔

دوسری جانب خاتون نے ابتدائی طور پر قتل سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقتول کی بیوی ہے۔ البتہ خاتون کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون کے دھبے موجود تھے، بظاہر تمام ثبوت اس کے خلاف جا رہے تھے۔

بعد ازاں دوران تفتیش ملزمہ نے اور ایک ویڈیو بیان دیا، جس میں اپنے شوہر کو قتل کرنے، اس کا سر قلم کرنے اور جسم کے ٹکڑے کرنے کے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

ویڈیو میں اعترافی بیان میں ملزمہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص ازیت دینے والا ایک ظالم شخص تھا، جس نے اسے اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کیا ہوا تھا لیکن اس کے گھر والوں نے اسے کبھی اس کی بیوی کے طور پر قبول نہیں کیا تھا۔

ملزمہ رباب نے اپنے بیان میں کہا کہ ، ’’شیخ سہیل مجھے دھمکیاں دیتا تھا کہ وہ میرے والد اور بھائی کو چوری کے مقدمات میں پھنسائے گا اور مجھے اپنے ساتھ رہنے پر مجبور کرتا تھا،‘‘ ’’جب وہ ظلم کے خلاف مزاحمت کرتیں تو وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: پاراچنار میں نشئی شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

رباب نے مزید دعویٰ کیا کہ جب بھی وہ سہیل کے خلاف مزاحمت کرتی تو وہ لاشوں کی تصویریں دکھاتا اور اسے کہتا کہ وہ اسے اسی طرح مار ڈالے گا۔ پریڈی پولیس نے سہیل کے بیٹے شیخ شاہد کی شکایت پر رباب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *