لیاقت آباد میں 22 دن کی بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا


0

حال ہی میں شہر قائد میں ظلم، بربریت اور سفاکی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا، جس نے سننے والوں کے پیروں تلے زمین نکال دی، محض 22 دن کی کمسن بچی کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا، واقعے کو ڈکیتی کی واردات قرار دیا جا رہا تھا تاہم پولیس نے تحقیقات کی تو انتہائی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ یہ سفاک قاتل کوئی اور نہیں بلکہ بچی کی اپنی ماں ہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی کے لیاقت آباد میں 22 دن کی معصوم بچی کے قتل میں ماں کو گرفتار کرلیا گیا جس نے دوران تفتیش ناصرف جرم کا اعتراف کیا بلکہ پولیس نے ملزمہ کے پاس سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا تھا۔

Image Source: File

واقعہ کچھ یوں ہے کہ 10 مارچ کو لیاقت آباد نمبر 7 میں گھر کے اندر سے 22 دن کی زیمل فاطمہ کی لاش ملی تھی جسے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر بچی کی ماں عمیمہ نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ چھت سے کوئی نامعلوم ملزم آیا تھا، ملزمہ نے دوران واردات بےہوش ہوجانے کا دعوی کیا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ جب تفتیشی ٹیم نے گھر کا معائنہ کیا تو چھت سے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ جس سے کوئی بھی ملزم گھر میں داخل ہوسکے، چنانچہ حکام نے بچی کی والدہ عمیمہ سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا، دوران تفتیش عمیمہ بار بار اپنے بیانات تبدیل کررہی تھی، تاہم آخر کار ملزمہ عمیمہ نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزمہ عمیمہ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ بچی رات بھر سونے نہیں دیتی تھی جس کی وجہ سے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا، ہر وقت بچی کے چکر میں لگی رہتی تھی، بیٹی کو قتل کرکے گھر کا سامان بکھیر دیا تاکہ ڈکیتی کی واردات لگے، اس حوالے سے پولیس کی جانب سے ملزمہ کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں ملزمہ نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بعدازاں پولیس نے دوران تفتیش حراست میں لیے گئے دیگر دو افراد کو رہا کر دیا۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی کے فرئیر روڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سڑک پر ایک نومولود بچی کی لاش ملی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نومولود کو ایک چلتی ایمبولینس سے پھینکا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف پولیس نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا اور بربریت میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کیا، گرفتار خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں اور نومولود کو کسی اور نے ہی اس کی اپنی ماں ہی نے ایمبولینس سے پھینکا تھا۔ ملزمہ نے ایمبولینس میں ہی بچی کو جنم دیا تھا اور اپنے گناہ کو چھپانے کیلئے بچی چلتی ایمبولینس سے باہر پھینک دیا تھا۔

خیال رہے کہ چند دنوں پہلے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم شاہ زیب کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا جس کے نتیجے میں اس نے بیٹی کو قتل کیا۔ ملزم نے ماں کے گود سے چھین کر بچی پر یکے بعد دیگرے 7 فائر کئے، جو بچی کے جسم پر مختلف جگہوں پر لگی، ملزم اسلحے کے زور پر گھر سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *