سی ویو پر ایک بار پھر غیر ملکی ویلاگر سے گھڑسوار کی بدتمیزی


0

سی ویو کراچی کے خوبصورت تفریحی مقامات میں سے ایک ہے اس کی ایک اہم خاصیت یہ ہے کہ یہاں سیر و تفریح کے لیے آنے والے بچے ، بڑوں اور خواتین کے لیے سجے سجائے اونٹ اور گھوڑے سواری کے لیے دستیاب ہوتے ہیں جو ساحل سمندر کی سیر کراتے ہیں۔ لیکن یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ یہ سواری کروانے والے عام شہریوں کے ساتھ تو مناسب پیسے لیتے ہیں مگر غیر ملکیوں کو دیکھ کر انہیں ڈھگنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک ناخوشگوار واقعہ ایک غیر ملکی سیاح کے ساتھ پیش آیا جس میں گھڑ سوار نے سیاح سے ناصرف ناجائز پیسے مانگے اور اسے ٹھگنے کی کوشش کی بلکہ پیسے نہ دینے پر ہراساں کرنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ تاہم پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئےاس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔

Image Source: Twitter

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ڈیل فلپ ان دنوں پاکستان کی سیر کو آئے ہوئے ہیں اور وہ یہاں کے مختلف مقامات کی ویڈیوز بناکر اپنا تجربہ اور خوش گوار لمحات اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کررہے ہیں۔ اپنی اس سیر کے دوران وہ ساحل سمندر سی ویو بھی گئے لیکن وہاں گھڑ سواری کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ناخوشگورا واقعہ پیش آگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ گھڑ سواری کرنے کے لئے پہلے تو گھڑسوار نے ان سے 200 روپے مانگے پھر یکدم 5 ہزار روپے کا مطالبہ کردیا اور نہ دینے پر ان کو ہراساں کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردی اور ویڈیو میں بتایا کہ 99 فیصد لوگ اچھے ہیں مگر جب کبھی بھی کراچی کے ساحل سمندر پر آئیں تو کسی مقامی دوست کے ساتھ آئیں ورنہ یہ لوگ آپ کو ٹھگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب، یوٹیوبر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر کراچی کی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا فوری ایکشن لیا اور اس میں ملوث تین افراد جہانزیب ، مقصود اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ کراچی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان تینوں افراد کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے غیر ملکی سیاح سے اور قوم سے اس حرکت پر معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

https://mobile.twitter.com/PoliceMediaCell/status/1505189385410654216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505189385410654216%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fd-6966426611462472309.ampproject.net%2F2203041950000%2Fframe.html

کراچی پولیس کی اس فوری کارروائی پر ڈیل فلپ نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور بعد ازاں شکریہ کا ٹوئٹ بھی کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس گھوڑے والے نے لوگوں کو دھوکہ دے کر روزی کمانے کی کوشش کی، لیکن اب وہ کراچی پولیس کی بدولت سلاخوں کے پیچھے ہے۔ امید ہے کہ وہ اب یہ بات سیکھ جائے گا کہ غیر ملکی سیاحوں کو دھوکہ دینے کی ضرورت نہیں ، اگران کا یہ تجربہ اچھا رہا اور وہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ ایمانداری سے برتاؤ کریں تو وہ خود ہی ان کو اضافی پیسے دے جائیں گے۔

https://mobile.twitter.com/Daleroxxu/status/1505179092114714629?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505179092114714629%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fd-6966426611462472309.ampproject.net%2F2203041950000%2Fframe.html

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھی سی ویو پر آسٹریلین وی لاگر لیوک ڈامنٹ سے گھوڑے والے نے ناجائز پیسے مانگے اور نہ دینے پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین غیر ملکی سیاح کے ساتھ اس روئیے پر ناراض ہوئے تھے اور گھوڑے والے کو مافیا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے پر بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے گھوڑے کے مالک کو گرفتار کرلیا تھا نیز پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں گھوڑے والے نے اپنی حرکت پر یوٹیوبر سے معافی مانگ لی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format