عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی، لیکن ہانیہ عامر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟


0

نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی سے متعلق کچھ عرصے سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے مگر عاصم اظہر نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔ تاہم اب یہ خبر سچ ثابت ہوگئی ہے کیونکہ عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی ہے۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہیں اور اس جوڑے نے بھی اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منگنی سے متعلق تصدیق کردی ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منگنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم ایک دوسرے کو امام ضامن باندھ رہے ہیں اور منگنی کا اعلان کررہے ہیں۔

Image Source: Instagram

عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اور اہل بیت علیہ السلام ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیں اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں، آمین، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے حال ہی میں میگا کاسٹ فوجی ڈراما ’صنف آہن‘ سے باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا ہے۔ وہ اس ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کی بہن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ جبکہ میرب ایک انٹرویو میں عاصم اظہر سے اپنے تعلق کے بارے میں یہ بتاچکی ہیں کہ وہ اور عاصم اظہر بچپن سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور بہترین دوست ہیں جب کہ ان کے بھائی اور عاصم اظہر بھی اچھے دوست ہیں اور ان کی مائیں بھی بہترین سہیلیاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی جانب سے منگنی کا اعلان سامنے آنے کے بعد شوبز اداکاروں کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Image Source: File

دوسری طرف، عاصم اور میرب کی منگنی کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب سے ہی ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں اور صارفین مزاحیہ میمز شیئر کرکے اداکارہ کے جذبات پر دلچسپ تبصرے کررہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کچھ عرصہ قبل تک دونوں ہی ستارے خبروں کی زد میں رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں نے ریلشنشپ سے لیکر بریک اپ تک جہاں ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کئے وہیں ایک دوسرے کے خلاف سخت لفظی گولہ باری بھی۔

جیسکہ کچھ دنوں قبل جب عاصم اظہر نےکراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا تو ہزاروں مداحوں کے ساتھ ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر بھی ان کی گلوکاری کو انجوائے کرنے پہنچ گئیں جو بلاشبہ سب کے لئے حیران کن تھا۔ اس کنسرٹ کی ویڈیوز میں اداکارہ کو اپنی دوستوں کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا گیا تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔البتہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔۔

علاوہ ازیں ، ایک اور کنسرٹ کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں ہجوم کو اداکارہ ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے سنا گیا۔جس کے جواب میں عاصم اظہر نے کنسرٹ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسٹرا نام لیں گے تو بوائز مزہ نہیں آئے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *