خاتون ڈرائیور کی اہلکار سے بدتمیزی پر پولیس کا ردعمل، ویڈیو وائرل


0

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اور شہریوں کے مابین تلخ کلامی ، نازیبا الفاظ کے تبادلوں، ہاتھا پائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے توسط سے مسلسل منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ ان واقعات میں مرد تو مرد، خواتین بھی پیچھے نہیں ہیں ۔

حال ہی میں کراچی کی ایک مشہور شاہراہ پر خاتون نے ون وے کی خلاف ورزی کی اور جب ٹریفک پولیس اہلکار نے انہیں روکا تو اپنی غلطی ماننے کے بجائے خاتون نے بدتمیزی شروع کردی، اہلکار نے خاتون سمیت کار لفٹر سے گاڑی اٹھالی اور تھانے لے گیا۔

Image Source: Screengrab

یہ واقعہ کراچی کے مشہور علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب ٹریفک پولیس نے کارلفڑ کی مدد سے مرد اور خاتون سمیت گاڑی کو اٹھا کر پریڈی تھانے منتقل کر دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق رانگ سائیڈ پر آنے کے باوجود کار سوار خاتون نے اہلکار سے بدتمیزی کی، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کو جوڑے سمیت لفٹر سے اٹھالیا گیا۔

خاتون کی جانب سے قانون کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر شاہراہ پر موجود لوگوں نے ٹریفک اہلکار کے اقدام کو سراہا جبکہ موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ کار سوار جوڑے نے اپنی غلطی نہ مانتے ہوئے ٹریفک پولیس سے مبینہ طور پر بدتمیزی کی ہے۔ پولیس نے کار کو تھانے منتقل کردیا جہاں اعلیٰ افسران نے پوچھ تاچھ کی۔ تاہم مرد اور خاتون نے تھانے میں اپنی غلطی تسلیم کی اور غلطی کی تحریری معذرت بھی کی۔پولیس نے تحریری معافی تسلیم کی اور رانگ وے استعمال کرنے کا چلان بھی دیا۔ کار سوار جوڑا چالان کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑی لے کر تھانے سے روانہ ہوگیا۔

Image Source: Screengrab

حالیہ برسوں میں ایسی لاتعداد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جب کسی ڈرائیور کو روکا گیا تو بیشتر نے آگے سے ٹریفک پولیس کے ساتھ غیر مہذب سلوک کا مظاہرہ کیا ۔

سوشل میڈیا پر ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتارنے پر ایک خاتون طیش میں آگئیں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اسلام آباد میں جب ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی تھی تو اہلکار نے مذکورہ خاتون سے بھی ڈرائیونگ لائسنس مانگا اور پھر سوال کیا کہ گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹس کہاں ہیں؟ خاتون کے مناسب جواب نہ دینے پر اہلکاروں نے گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتاری تو خاتون گاڑی سے باہر نکل آئیں اور چیخنا چلانا شروع کردیا اس دوران خاتون نے اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اس کا موبائل فون بھی چھین لیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پولیس عوام کی خدمت پر مامور ہوتی ہے اس لئے ضروری نہیں کہ ہر بار پولیس غلطی پر ہی ہو کیونکہ اکثر واقعات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ فرض شناش پولیس اہلکار مشکل وقت پڑنے پر اپنی عوام کی خدمت سے نہیں گھبراتے۔اسی حوالے سے گزشتہ دنوں ملتان میں ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم نے ایک معذور خاتون کو پیٹھ پر اٹھاکر ان کی منزل تک پہنچاکر خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم شجاع آباد میں احساس پروگرام کی رقم لینے آئی بزرگ معذورخاتون کو اپنی پیٹھ پربٹھا کر کاؤنٹر تک لے جا رہے جا رہے ہیں ان کے قابل تحسین اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا جبکہ ان کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *