دلہن کی ‘ارتغرل’ کے انداز میں انوکھی انٹری، ویڈیو وائرل


0

شادی کا دن ہر لڑکے اور لڑکی کے لئے خاص ہوتا ہے، آج کل اس دن کو یادگار بنانے کے لئے دولہا دلہن کے جوڑے سے لیکر شادی ہال میں ان کی منفرد انٹری تک ہر چیز کو منفرد بنانے کا شوق زور پکڑتا جا رہا ہے جبھی انٹری کے نت نئے انداز دیکھنے میں آرہے ہیں جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں انٹری کے یہ انداز کبھی تو ہمیں پرانے وقتوں کی یاد دلاتے ہیں تو کبھی یہ نئے اور انوکھے انداز دیکھنے والوں کو حیران کر کے رکھ دیتے ہیں۔ جیسا کہ پہلے زمانے میں دولہا گھوڑے پر سوار آکر بارات لیکر آتا تھا لیکن حال ہی میں کراچی میں ایسی شادی ہوئی جس میں دولہا کے بجائے دلہن گھوڑے پر آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دلہن عام دلہنوں کی طرح شرمائی گھبرائی نہیں بلکہ ‘ارتغرل غازی’ کی طرح تلوار کے سائے میں اس کا استقبال کیا گیا۔

Image Source: Screengrab

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن نے شادی میں ارطغرل غازی کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو دنگ کر دیا۔ اس ویڈیو میں دلہن شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی کی طرح گھوڑے پر انٹری دیتی ہے۔ جبکہ پس منظر میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا ہوتا ہے اور دلہن کے اردگرد اس کے رشتے دار اور دوست ہاتھوں میں تلوار لیے بالکل ارطغرل کے سپاہی بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس دلہن کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو شادی سے قبل ’قوالی نائٹ‘ کی تقریب کی ہے جس میں خوبرو دُلہن کو سپاہیوں کی جانب سے ارطغرل اسٹائل میں سلامی پیش  کی گئی۔ ویڈیو میں دُلہن کے ہمراہ اداکارہ ریما خان کو بھی تصویریں بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید جانئے: سوات میں نوجوانوں نے ارتغرل غازی کے طرز کا پشتو ڈرامہ تیار کرلیا

بلاشبہ پورے ملک میں ارتغرل غازی کی مقبولیت کا اندازہ ہمیں وقتاً فوقتاً مختلف انداز میں نظر آتا رہتا ہے گزشتہ دنوں بھی کراچی میں ہونے والی ایک شادی نے دیکھنے والوں کوحیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ ارتغرل غازی کا تعلق ترکی کے ‘کائی’ قبیلے سے تھا، جس میں شادی بیاں کا ایک مخصوص انداز دیکھایا گیا تھا لہٰذا مذکورہ شادی میں بالکل اسی طرز کو اپنایا گیا، جہاں دولہا کے دوست اور کزنز ہاتھوں میں تلوار اور شیلڈ لئے دائیں بائیں لائن بنا کر کھڑے ہوتے ہیں اور پھر ایک ایک کرکے دلہن اور دولہے کے سامنے آتے ہیں اور تلوار بازی کرتے ہیں۔ جبکہ اس سین کو مزید منفرد اور دلچسپ بنانے کے لئے پس منظر میں ارتغرل غازی ڈرامے کے میوزک بھی چل رہا ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ دولہے کے دوست اور کزنز دلہن کو خوش کرنے کیلئے ترکش ڈرامے کے انداز میں مختلف نعرے بھی لگاتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *