کان کی بناوٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔


0

ہر انسان کے جسمانی اعضاٰء کی ساخت  دوسرے انسان سے مختلف ہوتے ہیں۔آنکھ ،ناک ،منہ ،ہاتھ،پاؤں سب ہی ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہے۔آپ نے بھی یقینا غور کیا ہوگا کہ آپ کے چہرے کے خدوخال کیسے دوسرےشخص سے مختلف ہے۔

شخصیت شناسی کی دنیا میں یہ ایک ایسا مطالعہ ہےجو جسمانی اعضاء کا رابطہ ہماری شخصیت سے جوڑتاہے۔اور یہ بتاتا ہے کہ ہمارے کون سے اعضاءہمارے شخصیت کے کون سے پہلو کے بارے میں بتاتا ہے۔

image source:google

آئیے دیکھتے ہیں کہ کان کی بناوٹ انسانی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔؟

بڑے کان کی ساخت والے افراد

کیا آپ کے کان تصویر نمبر 1 کی طرح بڑے ہیں؟

ایسے افراد پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور مستحکم مزاجی ان لوگوں کی  پہچان ہوتی ہے، یہ افراد آسانی سے پریشانی یا دباؤ کا شکار نہیں ہوتے،  مشکل سے مشکل حالات میں بھی یہ لوگ صبر اور مستقل مزاجی کا دامن ہاتھ سے  نہیں چھوڑتےہیں۔ 

یہ افراد پراعتماد ہونے کے ساتھ  اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا جانتے ہیں، انہیں ماضی یا مستقبل کی پرواہ نہیں ہوتی، یہ لوگ حال میں جینا پسند کرتے ہیں۔

ان افراد کی یہ خوبی بھی ہوتی ہے کہ وقت آنے پر پسندیدہ چیز چھوڑنے سے نہیں گھبراتے، ان میں سے کئی افراد کھلی ذہنیت کے خوش اخلاق لوگ ہوتے ہیں۔(

چھوٹے کان والے افراد

اگرآپ کے کان کی بناوٹ چھوٹی ہے تو آپ کی شخصیت کے خدوخال ظاہر کرتے ہیں کہ آپ شرمیلے اور تنہائی پسند قسم کے انسان ہیں جو زیادہ جلدی کسی سے گُھلتے ملتے نہیں ہیں، آپ  اپنا زیادہ تروقت قریبی دوستوں یا تنہا گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ایسے لوگ نظم و ضبط اور خود پر قابو رکھنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں،  یہ افراد آسانی سے دوسروں سے متاثر نہیں ہوتے، ساتھ ہی یہ ذہین ہوتے ہیں۔ انہیں اپنےمقصد سیٹ کرنے اور پھر ان پر قائم رہ کر انہیں مکمل کرنا بخوبی آتا ہے۔

ایسے کان والے افراد لوگوں کو جانچنے اور انہیں پڑھنے کے قابل ہوں، ان کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ دوسرے لوگوں  سے مختلف ہوتا ہے اگرچہ یہ لوگ شرمیلے ہو سکتے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر اظہار خیال کرنے سے نہیں ڈرتے، یہ لوگ دوسروں سے تعریف حاصل کرنے کے خواہش مند بھی نہیں ہوتےہیں۔

سر سے جوڑے لو والے کان

یہ افراد دوسروں کی مدد کرنے کے لیے ہر وقت  تیار رہتے ہیں اور پریشانیوں کو سمجھتے ہیں، وفادار اور بھروسے کے قابل افراد ہوتے ہیں،ایسے  لوگوں سےبات کرنے یا ان تک اپنی بات پہوچنے میں مشکل نہیں پیش آتی، ایسے لوگ اپنا وعدہ نبھانا جانتے ہیں۔

ایسے افراد وجوہات اور منطق پر فیصلے کرنے کا قائل ہوتے ہیں، یہ افراد کسی بھی مشکل سے لڑ جانے کےبعد واپسی کا راستہ جانتے ہیں۔

نوک دار کان

اگر  کان کی بناوٹ تصاویر  نمبر 4 جیسی ہے تو آپ مثبت اور تخلیقی سوچ رکھنے والے انسان ہیں، آپ اپنے اظہار  خیال کرنے سے نہیں ڈرتے، آپ خود مختار  ہونے کے ساتھ ساتھ  اپنی مرضی کے مالک ہیں۔

ایسے افراد اپنے جذبات کے اظہار میں دیر نہیں کرتے، اس کے علاوہ جس بات کی ٹھان لیں، وہ پھر اسے پورا  کرکے ہی دم لیتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *