شاہ رخ خان کوئٹہ اور ٹیلرسوئفٹ لاہور پہنچ گئے مگر کیسے؟


1

پاکستان کے ایک آئی ٹی ماہر اور مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے والے ایک فنکار نے دنیا کے مشہورفلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی تصاویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بدولت پاکستانی لباس کے ساتھ پاکستانی ماحول میں پیش کیا ہے۔ ان  تصاویرکی حیرت انگیز  طورپر تعریف کی گئی   ہے۔

image source :instagram

ان تصاویر میں سیلینا گومیز روایتی شلوار قمیض میں دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری جانب شاہ رخ شوخ رنگت کا سوٹ پہنے سخت  پتھریلے پہاڑیوں میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ پاکستان میں گنگناتے ہوئے

Artist Imagines Celebrities In Pakistan

مشین لرننگ اور مصور کی اپنی مہارت کے تحت اب شاندار فن پارے منظرِ عام پرآرہے ہیں جن میں ایک نیا   اضافہ صبور اکرم کا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت کی بدولت بہت ہی دلچسپ تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

Artist Imagines  Celebrities In Pakistan Kim kardashian
image source:instagram

ان کی تصاویر پر پاکستان کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بھی خبریں لگائی ہیں اور اس کام کو سراہا ہے۔ایڈوب  فوٹوشاپ، مڈ جرنی اور پروکری ایٹ نامی سافٹ ویئر کی مدد سے صبور نے شاہ رخ خان، بابر اعظم، ماہرہ خان، ویرات کوہلی، کِم کرڈاشیئن، ٹیلرسوئفٹ، کرسٹیانو رونالڈو، سیلینا گومیز اور میسی وغیرہ کی تصاویر بنائی ہیں۔

Artist Imagines  Celebrities In Pakistan spiderman
Artist Imagines  Celebrities In Pakistan messi

کئی فنکار پاکستانی روایتی لباس میں پاکستانی ماحول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ خواتین پھولدار شلوار قمیض، دوپٹے اور روایتی لباس میں نمایاں ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کو دیکھ کر آئرن مین کی یاد آتی ہے۔

تاہم کچھ ٹائم پہلے آرٹسٹ نے مشہور پاکستانی اداکاروں کو گلابی کپڑے پہنا کر انہیں باربی والے انداز میں ان کی اے آئی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں

ا


Like it? Share with your friends!

1
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *