Uncategorized

کیا آپ کے کان میں بھی میل جمع ہے؟


-1

کان ہمارے چہرے پر وہ اعضاء ہیں جن کی مدد سے ہم باہر کی آواز کو سنتے ہیں۔  کان کی میل سے بچنے کے لئے ان کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔ بہت سے لوگ اپنے میل بھرے کانوں کو صاف کرنے کے لئے صرف کاٹن بڈز پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے بھی موجود ہونگے جو صفائی ہی نہیں کرتے۔

جب بھی موسم بدلتا ہے تو لوگ اپنی جلد اور بالوں کا خیال موسم کے لحاظ سے کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ جلد کے ساتھ ساتھ کانوں کی صفائی بھی کریں۔ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں کانوں کا خاص خیال رکھیں۔ اس کے علاوہ آج کے مصروف دور میں بہت  سے لوگ ہینڈ فری کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ہینڈ فری کے استعمال کی وجہ سے بھی آپ کے کانوں میں ائیر ویکس پیدا ہو سکتی ہے اور میوزک بھی آپ کے کان کی میل میں اضافہ کر سکتا ہے۔

کان کا میل کیا ہے؟

کان کا میل وہ مواد ہے جو کان کے اندر موجود غدود میں پیدا ہوتا ہے اور اس کے کئی اہم کردار ہیں۔بہت سے لوگوں کو کان کے میل یا ایئر ویکس سے گھن آتی ہے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ کان کا میل ہمارے جسم سے نکلنے والا ایک ایسا قدرتی مادہ ہوتا ہے جس کا کان کی حفاظت اور صحت میں بہت اہم کردار ہے۔

kaan ka mel safai

ائیر ویکس جیسے سرومین  بھی کہا جا تا ہے  یہ اتنی نقصان دہ نہیں ہوتی جتنا آپ تصور کر رہے  ہیں

  یہ حفاظتی تہہ (لیر) کے  طور پر بھی کام کرتی ہے۔ ائیر ویکس دھول کے ذرات اور مردہ خلیات کو پکڑتی ہے اور بالآخر کان کے اندرونی پردے سے نکال دیتی ہے۔

کان کے میل کا کام کیا ہوتا ہے؟

یہ ہمارے کان کو صاف اور صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ کان میں خشکی ہونے سے روکتا ہے۔

یہ کان کو دھول کے ذرات سے محفوظ رکھتا ہے اور اس سے انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

بیشتر اوقات ہمارے کان کے اندر صفائی خود بخود ہو جاتی ہے۔

جب ہم بولتے ہیں یا کچھ چباتے ہیں تو ایئر ویکس آہستہ آہستہ کان کے اندر جلد پر کھسکتا ہوا باہر سوراخ کی طرف بڑھتا ہے، عام طور پر یہ میل وہاں سوکھ کر خود ہی باہر نکل جاتا ہے۔

کان کی میل کانوں کو خشک ہونے اور خارش سے بھی بچاتی ہے لیکن بعض اوقات جب یہ  قابو سے باہر ہو جاتی ہے تو اس کی وجہ سے کان میں انفیکشن، سماعت کے آلات کی مناسب صفائی کا نہ ہونا اور جنیاتی مسائل۔ اگر آپ کے کام میں زیادہ ائیر ویکس ہے تو اس کی وجہ سے آپ کے ساتھ یہ مسائل ہوسکتے ہیں۔

کان میں خارش

سننے میں دشواری-

کان کا بجنا

بیکٹریا جو انفیکشن کا سبب بنتے ہیں

کانوں کو موئثر طریقے سے صاف کیسے  کیا جائے؟

کان، ناک اور گلے کے امراض کی ایک برطانوی سرجن، گیبریئل وسٹن نے کان کو صاف رکھنے کے سب سے عمدہ اور سب سے غلط طریقوں کے بارے میں تحقیق کی ہے۔

Kaan Ka Mel Safai

زیادہ تر لوگ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی (کاٹن بڈز)، چابی، بالوں میں لگانے والی پِن اور ٹوتھ پک کا استعمال کرتے ہیں جو کان کے پردے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

روئی (کاٹن بڈز)، بالوں میں لگانے والی پِن، چابی اور ٹوتھ پک اور دیگر کئی چیزیں کان کا میل صاف کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جس سے کان کا پردہ پھٹ سکتا ہے، خون نکل سکتا ہے اور عارضی طور پر سننے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کان صاف کرنے کے موثر طریقے

گیلے کپڑے کا استعمال

جب کسی کے بھی کان میں میل بھر جاتا ہے تو وہ کوئی بھی  شخص آسانی سے محسوس کر سکتا ہے۔ اس لئے کان کی میل  کو صاف کرنے کے لئے آپ ہلکے گیلے کپڑے کا استعمال کریں،۔ آپ روئی کا استعمال نہ  کریں کیونکہ اس کی وجہ سے کان کی میل نالیوں کے اندر تک چلی جاتی ہے۔

آپ آہستہ آہستہ کپڑے کی مدد سے کان کو  صاف کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کان کے بیرونی حصے پر روئی کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لئے آپ کپڑے کا استعمال کریں۔

ائیر ویکس سافٹنر

آپ اپنے کانوں کو صاف کرنے کے لئے صفائی  کے قطروں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ باآسانی  سے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسے بازار سے آسانی کےساتھ آپ کو یہ چیزیں مل سکتی ہیں؛

ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

گلیسرین

پیروآکسائیڈ

بے بی آئل-

تیل

اگر آپ زیتون کا تیل کان کے ویکس کو نرم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ تیل کو ہلکا گرم کر لیں۔

اگرچہ یہ قطرے بااثر ثابت ہو سکتے ہیں لیکن یہ حساس جلد والے افراد میں جلن پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے بجائے زیتون یا بادام کا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو دیگر مہنگے ایئر ڈراپس کی طرح بااثر ثابت ہوتے ہیں۔

Kaan Ka Mel  Safai
image source:goole

جب تیل کان میں ڈالیں تو اس وقت کروٹ لے کر لیٹ جائیں تاکہ تیل کو اندر جانے کا موقع ملے، تیل کا درجہ حرارت آپ کے جسم کے درجہ حرارت سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، اس بات کو بھی نوٹ کرلیں کہ زیتون کا تیل اثر کرنے میں تھوڑا زیادہ وقت لیتا ہے۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کان میل یا ویکس سے بند ہو گیا ہے تو تیل کے چند قطروں کو کان میں ڈالنے کا عمل تین سے پانچ روز تک ہر روزانہ دو سے تین بار دوہرانا چاہیے۔

آپ اپنے کان میں مناسب مقدار میں محلول کو شامل کریں۔ کچھ وقت کے لئے انتظار کریں۔ پھر اسے باہر نکال دیں۔اس کے علاوہ آپ  ائیر ویکس ہٹانے کے   لئے  اائیر ویکس کٹ کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جو آسانی سے میڈیکل اسٹور سے مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ایسی چیز کا استعمال نہ کریں جو کان کو  تکلیف دے۔

مزید پڑھیے:حیران کنُ حجامہ کے فوائد جسکا آپکو شاید ہی پتا ہ

کان کو صاف کرنے کے لئے سرنج کا استعمال

سرنجز جو آپ کے کانوں کو گیلا کرنے میں مدد کرتیں ہیں۔ اس کے استعمال سے بھی آپ کو کان صاف کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقہ کار میں آپ کے کانوں کو دھونے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اپنے کانوں کو گیلا کرنے کے لئے 15 سے 30 منٹ تک ائیر سافٹر کا استعمال کریں۔

Kaan Ka Mel  Safai
image source:instagram

کان کی میل صاف کرنے کے لئے کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے

ہر شخص دوسرے شخص سے مختلف ہوتا ہے اس لئے ضروری نہیں ہے جو طریقہ آپ کے لئے ٹھیک ہے وہ دوسرے انسان کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو۔ کچھ لوگوں کو اپنے کان کی میل کی صفائی کرنے کے لئے باقاعدگی سے اس کی ضرورت نہیں ہو سکتی لیکن کچھ لوگوں کو ہر ہفتے اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

کوئی بھی ایسی چیز استعمال کرنے سے گریز کریں جس سے آپ کے کانوں کو تکلیف ہو۔ کان کی میل کو ختم کرنے کے لئے آرام دہ آلات کا استعمال کریں جو آپ کے کانوں کو زخمی نہ کریں۔ اس کی وجہ سے آپ سماعت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔

روئی یا کاٹن بڈز

اگلی بار جب آپ کا دل بازار میں دستیاب کاٹن بڈ یا روئی سے کان صاف کرنے کو مچلے تو پہلے ان کی پیکنگ پر لکھا پیغام ضرور پڑھ لیں۔ حالانکہ پہلی نظر میں یہ ایسی چیز لگتی ہے جس سے کان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ یہ کمپنیاں پیکنگ پر لکھ کر متنبہ کرتی ہیں کہ ان کا استعمال کان کے اندر موجود نالیوں کو صاف کرنے میں نہیں بلکہ صرف باہری حصے کی صفائی کے لیے ہونا چاہیے۔

اصل میں جب ہم کاٹن بڈز کا استعمال کرتے ہیں تو ہم ویکس کو کان کے اندر دھکیل دیتے ہیں۔ یہ روئی کان کے ان حصوں سے میل چپکا سکتی ہے جو خود بخود صفائی کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ ایئر ویکس میں کان میں باہر سے داخل ہونے والے ایسے بیکٹیریا بھی ہو سکتے ہیں جو انفیکشن کی وجہ بن سکتے ہیں۔

Kaan Ka Mel  Safai
image source:google

روئی سے کان کو صاف کرنے سے کبھی کبھی کان کی اندرونی جلد میں ایک قسم کی جلن پیدا ہو سکتی ہے جس سے بار بار اس حصے کو کھجانے کا جی چاہتا ہے۔ اور بار بار کھجانے سے مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

اگر کاٹن بڈز کان کے اندر بہت گہرائی تک چلے جائیں تو اس سے کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔، اچانک درد بڑھا جاتا ہے، خون نکل سکتا ہے اور عارضی طور پر سننے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کان صاف کرنے والی موم بتی یا ایئر کینڈلز

کان کے میل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایئر کینڈل جیسی ایک چیز بھی کئی مالک میں بازار میں دستیاب ہوتی ہے۔

اس تکنیک میں ایک لمبی، پتلی اور جلتی ہوئی موم بتی کو مخروطی شکل والی چیز میں رکھا جاتا ہے،جس میں ایک طرف سوراخ ہوتا ہے جو کان کے اندر کی جانب ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے کان کی ویکس اور دیگر میل صاف ہو جاتا ہے لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایئر کینڈل کان کا میل صاف کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتی اور اس کے استعمال سے کان کو خطرہ بھی رہتا ہے۔

Kaan Ka Mel  Safai
image source:marham app

اس سے کان اور چہرہ جل بھی سکتا ہے، موم بتی کا ویکس کان کی نلیوں تک پہنچ سکتا ہے اور کان کے پردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مائیکرو سکشن

ایئر ویکس سے پریشان مریضوں کے لیے کچھ میڈیکل کلینک مائیکرو سکشن کا راستہ بھی اختیار کرتے ہیں۔

اس عمل میں ڈاکٹر اکثر کان کے اندر کا حال دیکھنے کے لیے خوردبین کا استعمال کرتے ہیں اور ایک چھوٹے سے آلے کے ذریعے میل کو باہر کھینچ لیتے ہیں۔

یہ طریقہ خاصا محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ کان سے مسلسل پانی یا دیگر مواد نکلنے میں بھی یہ طریقہ کارگر ہو سکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *